Urdu

آلو بخارے کی چٹنی کی آسان اور چٹخارےدار گریلو ترکیب

آپ نے آلو بخارے کی چٹنی تو ضرور کھائی ہوگی۔ آج ہم آپ کو آلو بخارے کی چٹنی بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں۔آلو بخارے کی چٹنی اکثر اوقات آپ نے ہوٹلز پر کھائی ہو گی لیکن اس میں پھر بھی کچھ نہ کچھ ملاوٹ کا عنصر ضرور شامل ہو تا ہے اور اسی ملائوٹ کی وجہ سےآلو بخارے کی چٹنی اپنا اصل معیار کھو دیتی ہم جو آج آپ سے تر کیب شئیر کرنے جا رہے ہیں یہ بنانے کے بعد آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے


اجزاء:

  • آلو بخارے: 2 پیکٹ
  • املی کا گاڑھا رس: 1 پیالی
  • ابلے بادام: 10 عدد
  • کلونجی: 1 چائے کا چمچ
  • ثابت لال مرچ: 10 عدد
  • باریک کٹی ادرک: 2 کھانے کے چمچ
  • چینی یا گڑ:1 پیالی
  • سفید سرکہ: ½ پیالی
  • نمک: حسب ذائقہ

ترکیب:


٭ 2 پیکٹ آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگودیں، جب وہ نرم پڑجائیں تو ہاتھ سے اچھی طرح میش کرلیں۔
٭ اب اس میں 1 پیالی املی کا گاڑھا رس ملادیں
٭ پھر ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، 1 پیالی چینی یا گڑھ، 10 عدد ابلے بادام، 2 کھانے کے چمچ باریک کٹی اردک، 10 عدد ثابت لال مرچ، 1 چائے کا چمچ کلونچی اور ½ پیالی سفید سرکہ ملا کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئے تو اپنے دوستوں کیساتھ ضرور شئیر کیجئیے

Comments

comments

آلو بخارے کی چٹنی کی آسان اور چٹخارےدار گریلو ترکیب
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top