Urdu

آم کے یش بہا فوائد جاننے کے بعد آپ بھی کہیں گے کہ بس اب آم کھانا ہے

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور کیوں نہ ہو کہ اس کا رنگ ، اس کا ذائقہ اور اس کی خوشبو سب الگ اور منفرد ہوتی ہے اور اس کے فوائد سے تو کسی کو بھی انکار نہیں لیکن اب آم کی چھلکے بھی ماہرین کے مطابق اس کے گودے سے کسی بھی طور کم نہیں ہے ،۔  ماہرین کے مطابق آم کے چھلکے پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں  کئی قسم کے کینسر اور شوگر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہے ۔ اس کے ساتھ اگر آم کو چھلکے سمیت استعمال کیا جائے تو اس سے جسم میں طاقت پیدا ہوتی ہےاور جسم محفوظ رہتا ہے یہ جسم

میں ان مالیکیلوز کا کنٹرول میں رکھتے ہیں جو کہ جسم میں کولیسترول اور گلوکوز کو کنٹرول کرتا ہے جس سے جسم میں  شوگر اور کولیسٹرل کی سطح کم رہتی ہےاور انسان موٹاپے سے محفوظ رہتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق آم وٹامن ای سے بھرپور ہے جس کے استعمال سے انسان صحت مند اور شاداب رہتا ہے جب کہ یہ وٹامن جلد کو ترو تازگی فراہم کرتے ہیںاور چہرے پر دانوں اور کیل مہاسوں سے بچاتے ہیں۔ آم میں شامل وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے جب کہ اس میں موجود وٹامن اے بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے اور اس کے علاوہ یہ پھل سورج کی تیز شعاعوں سے بھی آنکھوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

Comments

comments

آم کے یش بہا فوائد جاننے کے بعد آپ بھی کہیں گے کہ بس اب آم کھانا ہے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top