Urdu

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا بہترین علاج

آج ہم آپ کو ایک ایسے مسلئے کا حل بتانے جا رہے ہیں جو اب ایک عام مسلئہ بن چکا ہے جس سے تقریباً ہر شخص ہی پریشان ہے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے انسان کی شخصیت کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں آنکھوں کے گرد ڈارک سرکلز کسی کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ یہ آنکھوں کی چمک اور خوبصورتی کو ماند کر دینے کے ساتھ ساتھ چہرے کے مجموعی حسن کو بھی متاثر کرتے ہیں ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے ایواکاڈو ایک بہترین حل ہے . ایواکاڈو کا گودا آنکھوں کے نیچے 20 منٹ کے لئے لگانے کو اپنا معمول بنا لیں .ایواکاڈو کا استعمال ‏آپ دن میں کسی بھی وقت کر سکتی ہیں . اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے چند قطرے خالص پیلی سرسوں کا تیل لے کر آنکھوں کے نیچے حلقوں پر نرمی سے مساج کریں .


شہد ، دہی اور زیتون کے تیل کا استعمال بھی آنکھوں کے گرد بننے والے ڈارک سرکلز کو ختم کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہوتا ہے . ان تینوں اجزا کے دو دو چمچ لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس موسچرائزنگ ماسک کو نرمی سے آنکھوں کے نیچے حلقوں پر لگائیں ۔ د س منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیں ۔ مستقل پندرہ دن یہ عمل جاری رکھنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے ۔


اگر گھریلو ٹوٹکے آپ کی آنکھوں کے گرد سے ہلکے دور کرنے میں ناکام ہیں تو آپ مختلف قسم کی ٹریٹمنٹس کے بارے میں سوچ سکتی ہیں ۔ اس مقصد کے لیے گلائیکولک ایسڈ لوشن کا استعمال بہترین ہے لیکن خیال رہے کہ اسکا استعمال صرف پروفیشنل درماٹولوجسٹ کی زیر نگرانی ہی کیا جائے ۔ اسکے علاوہ لیزر تھیراپی کے ذریعے بھی ڈارک سرکلز سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

Comments

comments

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا بہترین علاج
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top