Urdu

آپ کے اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ کے فرنٹ کیمرے سے آپکو ہر وقت کون دیکھ رہا ہوتا ہے؟ ایسا انکشاف کہ پڑھ کر پیروں تلے زمین نکل جائے

آج کے اس جدید دور میں ہر بچے بچے کے پاس اپنا کیمرے والا موبائل ہے. آج کل کے لوگ مہنگے مہنگے اسمارٹ فون خاص طور پر اچھی سیلفیوں اور تصویر عکس بند کرنے کے لیے خریدتے ہیں. لیکن چند ماہ پہلے کی گئی تحقیق میں ایک ایسا بڑا انکشاف ہوا ہے کہ موبائل صارفین کے پیروں تلے زمین نکل گئی ہے.

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیکرز جو پہلے ہم لوگوں کے ای میل اکاؤنٹ کے پاس ورڈ وغیرہ ہیک کیا کرتے تھے … آج کل وہی ہیکرز اتنی جدید ہو گئے ہیں کہ ہمارے موبائلوں کے کیمرے ہیک کر کے نہ صرف ہماری تصویر دیکھ سکتے ہیں بلکہ 24 گھنٹے موبائل پر لگے کیمرے کے زریعے ہمیں دیکھ بھی سکتے ہیں.

صرف موبائل ہی نہیں بلکہ آج کل کے ماہر ہیکرز ہمارے آئی پیڈ، لیپ ٹاپ، اور ٹیبلیٹ پر لگے کیمرے کی مدد سے ہم پر 24 گھنٹے نظر رکھ سکتے ہیں.

ہیکرز آپکے موبائل یا لیپ ٹاپ کے کیمرے کا کنٹرول کس طرح حاصل کرتے ہیں؟

اس جدید دور میں جدید ترین ٹیکنالوجی ہیکرز کے ہاتھ لگ چکی ہے جس سے وہ باآسانی آپکے اور میرے جیسے عام لوگوں کے موبائل یا لیپ ٹاپ پر لگے کیمرے پر اپنا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں. ویسے تو انکے پاس یہ کام کرنے کے مختلف طریقے ہیں لیکن جو طریقه آج کل سب سے عام ہے اسے (Trojan Horse Malware) کہا جاتا ہے. یہ ایک خطرناک وائرس ہے جو آپکے موبائل یا لیپ ٹاپ میں تب آتا ہے جب آپ کوئی سافٹ وئیر آن لائن انسٹال کر رہے ہوں. یہ وائرس ہر آن لائن سافٹ ویئر انسٹال کرنے سے نہیں آتا بلکہ زیادہ تر صورتوں میں آپکی ڈیوائس میں تب آتا ہے جب آپ کسی غیر محفوظ سائٹ سے کوئی سافٹ ویئر انسٹال کر رہے ہوں یا پھر کوئی کریک یعنی پیسوں والا سافٹ ویئر کسی کریک سائٹ سے مفت انسٹال کر رہے ہوں.

اسکے علاوہ کبھی کبھار جب ہم کوئی ایپلیکیشن یا سافٹ ویئر آن لائن انسٹال کر رہے ہوں تو اسکے ساتھ ایک دو اور سافٹ ویئر بھی انسٹال ہو جاتے ہیں اور ہمیں پتا بھی نہیں چلتا کہ یہ کیسے ہو گیا. بعض اوقات چھوٹے بچے جنھیں اتنا شعور نہیں ہوتا وہ بھی آپکے موبائل یا کمپیوٹر کے ساتھ پنگے دیتے رہتے ہیں اور گیم انسٹال کرنے کے ساتھ ساتھ چار پانچ فضول قسم کے سافٹ ویئر اور بھی انسٹال کر بیٹھتے ہیں جو ہیکرز کے ہی بناۓ گئے سافٹ ویئر ہوتے ہیں.

ہیکرز آپکے کیمروں کو کیوں ہیک کرتے ہیں؟

اب آپ لوگ سوچ رہے ہوں گیں کہ ہیکرز آپکے کیمروں کو کیوں ہیک کرتے ہیں؟ ہیکرز زیادہ تر مشہور شخصیات کے اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان تک خفیہ باتیں اور معلومات پہنچ سکے.

اسکے علاوہ ہیکرز زیادہ تر لڑکیوں کے موبائل کے کیمرے ہیک کرنا پسند کرتے ہیں. یہ لوگ لڑکی پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور ایک خاص موقع کی تلاش میں رہتے ہیں. اگر لڑکی کی کوئی غیر اخلاقی ویڈیو یا سیلفی ہاتھ لگ جائے تو یہ اس غیر اخلاقی مواد کو فحش ویب سائٹوں کو ہزاروں اور بعض دفعہ مواد کے مطابق لاکھوں روپے میں فروخت کرتے ہیں.

مشہور آئی ٹی ایکسپرٹ اور آئی کمپنیاں اس مسلے کو کیسے ہینڈل کررہے ہیں؟

فیس بک کے بانی مارک ذکربرگ بھی اپنے لیپ ٹاپ کا کیمرہ ٹیپ سے ڈھانپ کر رکھتے ہیں

یورپ، امریکا، اور آسٹریلیا جیسے ملکوں کے مشہور آئی ٹی ایکسپرٹ اور خفیہ ایجنسیوں کے بندے اپنے آپ کو ہیکرز کی آنکھ سے بچانے کے لیے اپنے موبائل، لیپ ٹاپ کے کیمروں کو کالی ٹیپ، شاپر، یا کسی کپڑے سے ڈھکا رکھتے ہیں تاکہ اگر ہیکر انکے کیمرے تک رسائی حاصل کر بھی لے تو وہ انھیں دیکھ نہ سکے.

کچھ لیپ ٹاپ یا موبائل ایسے ہوتے ہیں جنکا اگر فرنٹ کیمرہ آن کیا جائے تو کیمرے کیساتھ موجود ایک چھوٹی سی ایل ای ڈی لائٹ چل جاتی ہے. لیکن آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہیکر ہماری مشین کو ہیک کرتے ہیں تو وہ اپنی جدید ٹیکنالوجی کے زریعے یہ ایل ای ڈی لائٹ باآسانی بند کر سکتے ہیں.

اینکس ٹیسٹلاب (Anex Testlab) کے ڈائریکٹر اور آسٹریلیا کے مشہور آئی ٹی ایکسپرٹ میٹ ٹیٹ (Meet Tet)، جنکو آسٹریلیا کی حکومت اور چند دیگر بڑی کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ اور سافٹ ویئر کی حفاظت کرنے کے لیے تعین کیا ہوا ہے، کا کہنا ہے کہ وہ اتنے ماہر آئی ٹی ایکسپرٹ ہونے کے باوجود اپنے لیپ ٹاپ کے کیمرے کو ہمیشہ کسی ٹیپ کی مدد سے ڈھکا رکھتے ہیں.

اینٹی وائرس کمپنی (F-Secure) کے چیف ریسیرچ ڈائریکٹر میکو ہیپنن کا کہنا ہے کہ اینٹی وائرس کمپنی کا ڈائریکٹر ہونے کے باوجود وہ اپنے لیپ ٹاپ کے کیمرے پر ٹیپ لگی رہنے دیتے ہیں.

اسکے علاوہ دنیا میں موجود اور بھی ہزاروں آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں جو اپنی تمام لیپ ٹاپ اور پرسنل موبائلوں کے کیمروں کو ڈھانپ کر رکھتے ہیں تاکہ ہیکرز انھیں دیکھ نہ سکیں.

ہیکرز کے علاوہ خفیہ ایجنسیاں بڑے مجرموں اور انڈر گراؤنڈ گینگ کو پکڑنے کے لیے انکے اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ کی رسائی حاصل کر کے انکے کیمروں کو ہیک کرتی ہیں اور پھر موقع کا فائدہ اٹھاتے هوئے انھیں گرفتار کرتی ہیں.

اس سے بچنے کا طریقہ:

– اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ موبائل یا لیپ ٹاپ میں کسی قسم کے کریک سافٹ ویئر انسٹال نہ کریں.

– جب بھی کوئی سافٹ ویئر آن لائن انسٹال کریں تو پہلے اچھے سے دیکھ لیں کہ کیا یہ وہی سافٹ ویئر انسٹال ہو رہا ہے اور کیا اسکے ساتھ ایک دو اور فالتو سافٹ ویئر انسٹال تو نہیں ہو رہے

– اپنے موبائل اور لیپ ٹاپ کے کیمروں کو ٹیم سے چھپائے رکھیں

– لڑکیاں اپنے موبائل فون سے اپنی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز مت بنائیں

Comments

comments

آپ کے اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ کے فرنٹ کیمرے سے آپکو ہر وقت کون دیکھ رہا ہوتا ہے؟ ایسا انکشاف کہ پڑھ کر پیروں تلے زمین نکل جائے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top