Urdu

اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ۔ شدید زخمی ہونے کی اطلاعات کا کیا بنا؟

شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کے بارے میں مختلف خبریں گردش میں ہوتی ہے اور اگر بات بالی ووڈ کی ہو تو چھوٹی سی خبر پوری دنیا میں سوشل میڈیا کے سہارے فورا پھیل جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ اجے دیوگن کے ساتھ ہوا جب ایک خبر وائرل ہوئی کہ اجے دیوگن کا نجی ہیلی کاپٹر کر گر تباہ ہوگیا ہے ۔ اس کی تباہی کی وجہ ان کے پائلٹ کا دوران پرواز مر نا تھا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تناہ ہوگیا اور اس میں اجے دیوگن بھی تھے اس کے ساتھ ان کی تصویریں اور تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی تصویریں بھی ساتھ میں لگا دی۔ یہ تصوریں سامنے

آنے کی دیر تھی کہ منٹوں میں پھیل گئی اور  ہر جگہ ان کے مداح پریشان ہو گئے کہ شاید یہ حقیقت ہو ،۔ لیکن بعد میں خبر آئی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کو کچھ بھی نہیں ہوا اور نہ ہی ایسا کوئی حادثہ پیش آیا ہے ۔،

مہابلیشور کی مقامی پولیس کے مطابق اجے دیوگن کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے متعلق افواہوں میں سچائی نہیں جب کہ پولیس پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ پیغام سب سے پہلے کس نے بھیجا اور اس جعلی خبر کو پھیلانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

مہابلیشور کے سینئر پولیس آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر مہابلیشور یا آس پاس کے علاقوں میں اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہوتا تو ہمیں ضرور علم ہوتا، ہم نے چیک کیا ہے اور ابھی تک ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔ پولیس آفیسر نے مزید کہا اجے دیوگن کے ہیلی کاپٹرتباہ ہونے کا میسیج ایک ہفتے قبل پھیلایاگیا اور اتوار کے روز دوبارہ یہ خبریں گردش کرنے لگیں تاہم ہم پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر یہ میسیج کس نے پھیلایا۔

Comments

comments

اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ۔ شدید زخمی ہونے کی اطلاعات کا کیا بنا؟
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top