Urdu

اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا

اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا

مبئی(اے این این )نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا اور مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم ’’ ریڈ ‘‘کی کامیابی کے بعد پیرس میں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں اور انہی حسین یادوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر جاری کی جو ان کے بہت سارے مداحوں کو ذرا بھی نہیں بھائی۔اجے دیوگن نے انسٹا گرام پر بیٹے یوگ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دوسرے ہاتھ میں سگریٹ دیکھی جا سکتی ہے جس پر اداکار کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

comments

اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top