Urdu

اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات شروع

لاکھو ں دلوں کی دھڑکن سونم کپور نے بھی پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں کر لیں نئی تازہ ترین تصاویر منظر عام پر آ گئیں بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سونم کپور کی سنگیت کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رشتے داروں کے علاوہ صرف قریبی دوستوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔سونم کپور نے سنگیت کی تقریب کیلئے خصوصی طور پر لہنگا تیار رکوایا تھا

جبکہ آنند اہوجا نے شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔ اس موقع پر سونم کے چچا اداکار سنجے کپور انتہائی جذباتی ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے اس کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ آج سے 20 سال پہلے میری شادی ہوئی تھی اور آج میری بھتیجی اپنے گھر جا رہی ہے ۔ مجھے ایک بار پھر سے اپنا وقت یاد آ گیا ہے۔سونم کی سنگیت کی تقریب کے موقع پر انیل کپور کے گھر کو اندر اور باہر سے انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا

اور اس کی آرائش دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ سونم کپور کے دونوں ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی جسے وہ دوستوں کو دکھا کر خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔سونم کی سنگیت کی تقریب میں ان کی کزنز جھانوی کپور ،

خوشی کپور اور شنایا کپور نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ سنگیت کی تقریب میں مہمانوں کیلئے کھانے پینے کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا تھا اور ان کی تواضع کیلئے کئی طرح کے کھانے تیار کئے گئے تھے۔ آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے۔

Comments

comments

اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات شروع
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top