Urdu

اسلام آباد میں نیا ائیرپورٹ مل گیا مگر عوام نہ سدھرے، ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ ہر پاکستانی غصے میں آ گیا، دیکھ کر آپ بھی برہم ہو جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ کا افتتاح کیا تو پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہوائی سفر کرنے والے ہر شخص نے جلد از جلد اس ائیرپورٹ کو دیکھنے کی خواہش دل میں سجا لی مگر اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ ہر پاکستانی غصے میں آ گیا ہے۔

اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ 90 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کر سکتا ہے جبکہ یہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسے سٹیٹ آف دی آرٹ ائیرپورٹ بنایا گیا ہے لیکن عوام نے یہاں ایسی حرکتیں شروع کر دی ہیں جس کا کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں کے سامان کو سکین کرنے والی مشین کی رفتار سست ہونے کے بعد لوگوں نے انتظار کرنے کے بجائے مشین کے اندر گھس کر اپنا سامان نکالنا شروع کر دیا اور وہاں موجود چند افراد نے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی۔

سوشل میڈیا صارفین اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہی لوگ اگر کسی دوسرے ملک کے ائیرپورٹ پر ہوتے تو ایسا کرنے کا سوچتے بھی نہ، کیونکہ وہاں کے قوانین سخت ہیں اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہترین ہے اور اگر یہاں بھی لوگوں کو ایسے کرنے سے روکنا ہے تو پھر سیکیوٹی کیمروں کے علاوہ یہاں سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی کھڑا کرنا پڑے گا تاکہ اس خوبصورت ائیرپورٹ کو تباہ و برباد ہونے سے بچایا جا سکے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

New Islamabad Airport but same people 😈😈😈How change comes ?

Posted by Pakistan Media Leaks on Thursday, May 3, 2018

 

Comments

comments

اسلام آباد میں نیا ائیرپورٹ مل گیا مگر عوام نہ سدھرے، ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ ہر پاکستانی غصے میں آ گیا، دیکھ کر آپ بھی برہم ہو جائیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top