Urdu

اسلام میں گھروں میں کتا رکھنے کی ممانعت ہے سائنس نے بھی اسلام کی بات تسلیم کر لی

اسلام میں گھر کے اندر کتے رکھنے کی ممانعت ہے اور اس کے بارے میں سخت احکامات دئے گئے ہیں حدیث مبارکہ ہے کہ :”جب کتا کسی کے برتن میں منہ ڈالے تو اسے چاہیے کہ برتن کو سات مرتبہ دھوئے ۔ان میں سے ایک مرتبہ مٹی لگا کر دھولے۔” (صحیح بخاری)ایک اور حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :” میرے پاس جبریل تشریف لائے اور کہا : گزشتہ شب میں آیا تھا لیکن گھر میں داخل نہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ دروازہ پر مجسمہ تھا اور گھر میں تصویروں والا پردہ تھا اور گھر میں کتا بھی تھا۔لہذا جو مجسمہ گھر میں ہے اس کا سر آپ   اس طرح کٹوادیجئے کہ وہ درخت کی شکل میں رہ جائے اور پردہ پھاڑ کر تکیے بنالیجئے جن کو پامال کیا جائے اور کتے کو گھر سے باہر نکلوادیجئے۔(سنن ابی داؤد)  ” جو شخص کتا پالتا ہے

اس کا اجر روزانہ ایک قیراط کم ہوجاتاہے الا یہ کہ شکار یا کھیتی یا مویشیوں کے لیے پالا جائے ۔” ان احادیث کی رو سے گھر میں کتا پالنے کی ممانعت واضح الفا ظ میں موجود ہے مگر اس ممانعت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کتوں کے ساتھ سنگدلانہ برتاؤ کریں اور ان کو ختم کردیاجائے۔کیونکہ سنن ابی داؤدکی ایک حدیث میں نبی مہرباں صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشا د گرامی موجود ہے کہ” اگر کتے بھی ایک امت نہ ہوتے تو میں انہیں قتل کرنے کا حکم دیتا ”۔ ان احادیث مطارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کتا ایک نجس جانور ہے اور اس کی وجہ سے گھر میں برکت نہیں رہتی اس لئے ان احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے مسلمان  شاید کبھی بھی اس کو گھر میں نہ لائے لیکن مغرب کی اندھی تقلید کی وجہ سے ہمارے اشرافیہ اور ان کے دیکھتے ہوئے تازہ تازہ لبرل بھی یہ شوق رکھتے ہیں کہ کچھ کتے بھی ہمارے بیڈروم کی زینت ہو اور اس میں ہمارے سیاسی جماعتوں کے لیڈر بھی بری طرح سے لتھڑے ہوئے ہیں ۔ اب سائنس نے

بھی کہ دیا کہ اسلام کا حکم سراسر فائدے پر مشتمل ہے اور ہمارا بھی کہنا ہے کہ اگر خطرناک بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو فورا کتے کو گھر سے باہر کی راہ دکھائیں ۔ سائنس دانوں کے مطابق جو کتا کسی برتن میں منہ مارتا ہے تو اگر اس کو مختلف کیمیکل تیزاب وغٓیر ہ کے ساتھ صاف کرنے اور جراثیم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جراثیم جو کتے کے لعاب میں ہوتے ہیں وہ بدستور زندہ رہے اور ختم نہیں ہوسکے ۔ لیکن جب اس برتنکو مٹی سے صاف کیا گیا تو وہ جراثیم ختم ہو گئے جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ اسلام کا حکم بالکل درست ہے

 

Comments

comments

اسلام میں گھروں میں کتا رکھنے کی ممانعت ہے سائنس نے بھی اسلام کی بات تسلیم کر لی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top