Urdu

اسکرین پر بہن بھائی اور اور سے ہٹ کر میاں بیوی ۔ جانئے اس رپورٹ میں

اچھے اداکار کی خوبی یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب وہ کسی کردار کو کرے تو اس میں ڈوب جائے اور ایسا محسوس ہو کہ یہی اس کی اصل شناخت ہے ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جنہوں نے ڈراموں میں بہن بھائی کا کردار ادا کیا لیکن اس کے بعد شادی کر ڈالی
روہان اور کانچی


مشہور ڈرامے ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں کزنز کا کردار نبھانے والے یہ اداکار شو کے دوران ہی ایک دوسرے کی محبت کا شکار ہوگئے۔ دونوں کو ڈیٹنگ اور پارٹیز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چارو اسوپا اور نیرج مالویا

چارو اور نیرج نے ‘میرے انگنے میں’ ڈرامے میں بہن بھائی کا کردار ادا کیا، بعد ازاں دونوں کی منگنی ہوگئی۔

اویناش سچدیو اور شالمالی ڈیسائی

ڈرامہ سیریل ‘اس پیار کو کیا نام دوں 2’ میں اداکاری کرنے والے یہ دونوں اداکار بھی اب شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

ابھیشیک ورما اور ادیتی بھاٹیا

روہی اور آدی کو ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے مشہور بہن اور بھائی کی جوڑی مانا جاتا ہے، ڈرامہ سیریل ‘یہ ہیں محبتیں’ کے یہ دونوں اداکار بھی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

مظہر سید اور مولی گنگولی


یہ دونوں بھی ‘کہیں کسی روز’ میں ہی اداکاری کرتے تھے، کچھ دنوں بعد دونوں نے ڈیٹنگ شروع کردی اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کِرن کرامرکر اور رِنکو دھوَن

بھارتی مشہور ڈرامے ‘کہانی گھر گھر کی’ میں بہن بھائی کا کردار نبھانے والے یہ دونوں اداکار ڈرامہ سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے، ڈرامے کا جب اختتام ہوا تو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

Comments

comments

اسکرین پر بہن بھائی اور اور سے ہٹ کر میاں بیوی ۔ جانئے اس رپورٹ میں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top