Urdu

اس ای میل کو بالکل بھی نہ کھولے ۔۔ فوج کے ترجمان کا پیغام جاری

پاکستان کے افواج کے نمائندے آئی ایس پی آر نے پیغام جاری کیا ہے کہ پاک فوج کے نام سے موصول ہونے والی کسی قسم کی میل کو مت کھولیں اس سے آپ کے موبائل کمپیوٹر میں خرابی آسکتی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سائبر الرٹ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے نام سے ایک جعلی ای میل عوام کو موصول ہورہی ہے۔پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کا نام استعمال کرکے ایک جعلی ای میل عوام کو بھیجی جارہی ہے، جس کا پاک فوج کے ترجمان ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی طرف سے ایک سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہinvite@ispr.press

نامی ای میل ایڈریس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں، اگر کسی کو یہ ای میل ملے تو اسے کھولنے کے بجائے ڈیلیٹ کر دے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ای میل غلطی سے کھل جائے تو اس میں کسی اور لنک کو نہ کھولا جائے، لنک کھولنے سے آپ کا موبائل فون، کمپیوٹر اور آئی پیڈ خراب ہوسکتا ہے۔ پاک فوج نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ای میل موصول ہو تو اسے کھولنے کے بجائے فوری ڈیلیٹ کردیا جائے۔پاک فوج کی صرف ایک ویب سائٹ ispr.gov.pk ہے۔

Comments

comments

اس ای میل کو بالکل بھی نہ کھولے ۔۔ فوج کے ترجمان کا پیغام جاری
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top