Urdu

اقرار الحسن نے دوسری شادی کیوں کی

اینکر پرسن اقرالحسن کے مداحوں کی تعداد پاکستان میں بلا شبہ بہت زیادہ ہے سر عام پروگرام ان کی وجہ شہرت بنا اورآج کل ان کی دوسری شادی زبان زد عام ہے اینکر پرسن اقرارالحسن کی دوسری شادی ان دنوں سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جس کے باعث اقرارالحسن اور ان کی اہلیہ کو بار بار وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔ اپنے ایک نئے ویڈیو بیان میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے اہم سوالوں کے جوابات دیے ہیں۔اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جن حالات میں دوسری شادی کی وہ کسی کے سامنے بیان نہیں کرسکتے لیکن انہوں نے دوسری شادی کیلئے اسلام کا سہارا نہیں لیا اور انہوں نے اس بات کو دلیل نہیں بنایا کہ مرد 4 شادیاں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن حالات میں شادی ہوئی اور اب جس طرح سے وہ دونوں بیویوں میں عدل کر رہے ہیں یہ بہت ہی مشکل اور محنت طلب کام ہے ۔


مرد 4 شادیاں کرسکتا ہے اور عرب میں لوگ اتنی شادیاں کرتے بھی ہیں لیکن پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں ہم 800 سال تک ہندوؤں کے ساتھ رہ کر آئے ہوں دوسری شادی ہرگز نہیں کرنی چاہیے، میری شادی جن حالات میں ہوئی وہ الگ معاملہ ہے‘۔اقرارالحسن کی دوسری شادی، اینکر کی دوسری بیوی بھی میدان میں آگئی، ایسی بات کہہ دی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ ان کی دونوں بیگمات پڑھی لکھی اور سمجھدار ہیں جس کے باعث ان کے بیٹے پہلاج پر دوسری شادی کا کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ اچھے طریقے سے اپنی زندگی گزار رہا ہے اور اس کی پڑھائی میں کارکردگی بھی مثالی ہے۔ اینکر پرسن نے کہا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ اے آروائی کے مارننگ شوز میں شرکت کی کیونکہ وہ دونوں میاں بیوی اس وقت اے آروائی میں کام کرتے تھے لیکن جب سے ان کی بیوی نے اے آروائی چھوڑا ہے اب وہ کبھی بھی مارننگ شو میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک نہیں ہوئے۔


معروف اینکر پرسن اقرارالحسن نے دوسری شادی کر لی، لڑکی کس نیوز چینل کی اینکرپرسن ہے؟ تفصیلات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔اقرارالحسن نے کہا کہ وہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ اس لیے مارننگ شوز میں شریک نہیں ہوتے تھے تاکہ لوگوں کو اس سے شہہ نہ ملے ، کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے تو بہت سے گھروں میں مردوں کیلئے یہ بات دلیل بن جاتی اور وہ بھی دوسری شادی کیلئے اصرار کرنا شروع کرسکتے تھے جس کے باعث بہت سے گھروں میں مسائل پیوا ہوتے، آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئے تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کریں

Comments

comments

اقرار الحسن نے دوسری شادی کیوں کی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top