Urdu

امجد صابری رات کو گھر والوں کے خواب میں آکر کیا کہتے ہیں؟ پوسٹ پڑھیں

امجد فرید صابری پاکستانی صوفی قوال،نعت خواں اور گلوکار تھے۔ وہ صابری برادران ایک قوال گھرانے میں پیدا ہوئے اور غلام فرید صابری قوال کے بیٹے تھے۔ وہ 12 سال کی عمر میں ہی اپنے والد کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کرتے آئے تھے۔ اس دوران میں وہ برصغیر کے معروف قوال بن کر ابھرے جو اکثر اپنے والد اور چچا کے لکھے ہوئے قوالی پڑتے۔ انہیں 22جون، 2016ء کو کراچی میں قتل کر دیا اس کی زمہ داری طالبان کے ایک دھڑے نے قبول کی۔

امجد صابری کو 22 جون 2016ءکو دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لیاقت آباد ٹاؤن میں اُن کی کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ امجد صابری، کراچی شہر کے لیاقت آباد کے علاقہ میں واقع اپنی رہائش سے نکل کر نجی ٹیلی وژن کے اسٹوڈیو جا رہے تھے۔

پاکستان میں ان کے قتل کی خبر پر شدید عوامی رد عمل دیکھا گیا۔ پاکستانی صدر وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ، سندھ کے وزیر اعلیٰ سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے مذمت کی۔ اکے ساتھ ساتھ کئی اداکاروں ،گلوکاروں نے بھی اس کی مذمت کی۔ امجد صابری کے قتل پر پڑوسی ملک بھارت میں بھی کئی سیلیبریٹز نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا جن میں سونونگم، عالیہ بھٹ،شبھا مدگل،کیلاش کھیر،رضا مراد وغیرہ۔ تدفین امجد صابری کو پاپوشنگر قبرستان مین والد کی پہلو مین دفن کیا گیا۔


امجد صابری رات کو خواب میں آکر کیا کہتے ہیں؟

امجد صابری کی اہلیہ ساحر لودھی کی رمضان ٹرانسمشن میں اپنے شوہر امجد صابری (شہید) کے بارے میں بتاتے هوئے زارو قطار رو پڑیں. انھوں نے بتایا کہ امجد ایک بہت ہی اچھے شوہر اور ایک اچھے باپ بھی تھے. انکا کہنا تھا کہ امجد جیسا اچھا شوہر انھوں نے اپنی پوری زندگی نہیں دیکھا تھا. اسکے علاوہ امجد صابری اپنے بچوں سے بھی بہت محبت کرتے تھے اور انکی ہر قسم کی فرمائش پوری کرتے تھے.

امجد صابری صاحب کا مزید ذکر کرتے هوئے انکی اہلیہ نے بتایا کہ امجد انکے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور اگر کبھی دنیا کی بھاگ دوڑ کی وجہ سے انکا دھیان دوسری طرف بھی لگ جائے تو اس رات امجد صابری انکے خواب میں آجاتے ہیں.

انکی اہلیہ نے بتایا کہ اگر یہ کوئی بچہ اپنے ساتھ بستر پر سلا لیتی ہیں تو ٹھیک اسی رات امجد صابری کسی نہ کسی گھر کے فرد کے خواب میں آجاتے ہیں اور پیغام دیتے ہیں کہ میرے بستر پر مت لیٹا کرو، مجھے تکلیف ہوتی ہیں. امجد صابری خواب میں کہتے ہیں کہ یہ میری جگہ ہے اسے چھوڑ دو. انکی اہلیہ نے بتایا کہ مسلسل اس طرح کے خواب آنے کے بعد اب انکے بستر پر جہاں پر یہ آرام فرمایا کرتے تھے کوئی گھر کا فرد نہیں لیٹتا!

امجد صابری رات کو خواب میں آکر کیا کہتے ہیں، ویڈیو دیکھیں

الله پاک امجد صابری صاحب کے درجات بلند فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے. آمین

Comments

comments

امجد صابری رات کو گھر والوں کے خواب میں آکر کیا کہتے ہیں؟ پوسٹ پڑھیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top