Urdu

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت حیران کن حدتک کم پاکستان میں فی تولہ کیا قیمت ہے جانئیے

علمی منڈیوں میں سونے کی قیمت کی ریکارڈ کمی لیکن پاکستان میں صرافہ مارکیٹوں نے اپنی روش کو بقرار رکھا جبکہ عالمی منڈی میں سونے کے گرتے بھائو بھی پاکستان میں اس دھات کی قیمت کو بڑھنے سے نہ روک سکے ۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا700روپے مہنگا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1348ڈالرسے گھٹ کر1325ڈالرہوگئی ۔اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں600 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت58200 روپے سے بڑھ کر58900 اور 10 گرام سونے کی قیمت49885 روپے سے بڑھ کر50485 روپے ہو گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران فی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی، کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

Comments

comments

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت حیران کن حدتک کم پاکستان میں فی تولہ کیا قیمت ہے جانئیے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top