Urdu

” اگرتحریک انصاف کاکوئی کارکن آپ سے یہ بات کہے تو فوراً اس نمبر پر اطلاع دیں “عمران خان نے شانداراعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات سے قبل مختلف سیاسی پارٹیز کے ٹکٹ کے حصول کیلئے پیسہ چلنے کی باتیں معمول ہیں لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایسا شاندار اعلان کردیا جس کی پاکستانی تاریخ میں مثال ڈھونڈنا ہی مشکل ہے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں عمران خان نے لکھاکہ ”اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے عوض پیسوں کا تقاضا کرے یا آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کیلئے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو 03035375113 پر اسکی اطلاع دیں، ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ میں خود کروں گا“۔

عمران خان کی اس ٹوئیٹ پر بشریٰ حنا نے لکھاکہ ”کیا کریں غلط کو غلط ثابت کرنے کے لئے یہ سب ضروری ہے نئی تو گھٹیا اور غلیظ لوگ خان پر نا جانے کیا کیا الزامات لگا دیں“۔

سعدیہ تنزیل خان نے لکھاکہ ” ہم تمام اپنے بہار رہنماءعمران خان کیساتھ ہیں۔۔۔ ہمیں فرق نہیں پڑتا وہ عورت کچھ بھی بولے۔“

انورلودھی نے لکھاکہ ” اچھافیصلہ ہے ۔۔۔ میرٹ ہونا چاہیے ۔۔۔کرپشن کسی بھی شکل میں ناقابل برداشت ہے“

نائلہ شزمین نے لکھا کہ ”میچ ٹکٹ۔۔۔خان صاحب ریہام کی کتاب آرہی ہے، امید ہے یہ کتاب بھی نون لیگ کے ہمیشہ کے پرپیگنڈا کی طرح فلاپ ہوگی ۔

آسیہ جاوید نے لکھاکہ ”سر، اسی مقصد کیلئے کراچی کو آپ کی ضرورت ہے۔۔۔“

Comments

comments

” اگرتحریک انصاف کاکوئی کارکن آپ سے یہ بات کہے تو فوراً اس نمبر پر اطلاع دیں “عمران خان نے شانداراعلان کردیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top