Urdu

اگر اولاد کی خواہش ہو تو اس سورۃ کی تلاوت جمعہ کے دن کریں . اللہ اولاد کی نعمت سے نواز دے گا

اولاد کی‌خواہش ہر ایک کو ہوتی ہے . کیونکہ یہی اولاد انسان کی بڑھاپے میں‌سہارا ہوتی ہے . اور آخرت کے لئے بھی نیک اولاد سے بہتر کچھ نہیں‌ہوتا . لیکن کچھ بد وقسمت لوگوں‌ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں‌اللہ نے اولاد کی نعمت سے محروم رکھا ہوتا ہے اس کی بہت سی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں‌لیکن اللہ سے اگر مانگا جائے تو کبھی بھی انسان مایوس نہیں‌ہوتا . اللہ نے اپنا کلام صرف انسانوں کی ہدایت کے لئے ہی نہیں‌اتارا بلکہ اس کے ساتھ اس میں‌بہت سی بیماریوں‌کا علاج بھی ہے خود ہی تو اللہ نے فرمایا ہے کہ . کہ ہم نے اس میں‌شفاء رکھی ہے . القرآن .. قرآن مجید کی ہر سورہ کی اپنی ایک شان ہے لیکن کچھ سورتوں‌میں‌اللہ نے ایک خاص تاثیر رکھی ہوتی ہے جیسے کہ سورۃ‌یسین . جس کو قرآن کا دل کہا جاتا ہے . اور بعض‌روایات کے مطابق اس کو ایک دفعہ پڑھنا دس دفعہ قرآن پڑھنے کے برابر ہے .

اگر کسی کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے کہ جمعہ کی نماز کے بعد باوضو حالت میں مرتب ہوتے ہیں 11 مرتبہ یٰسین پڑھے اور پھر انتہائی رقت اور عاجزی کے ساتھ اپنا سرسجدے میں رکھ کر رب تعالیٰ کی بارگاہ میں اولاد کیلئے دعا مانگے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو جلد ہی مراد برآئے گی اور تب تعالیٰ نیک اور صالح اولاد سے نواز ے گا۔ اگر مراد پوری ہونے کی امید پیدا ہو جائے تو اس عمل کو ترک نہ کرے بلکہ جاری رکھے۔جائز انصاف کے حصول کیلئے اور مقدمے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یاسین پڑھیں اور پھر

تاریخ پر جائیں۔ تاریخ پر عدالت کی طرف جاتے ہوئے دل میں یاسین کا ورد کرتے رہیں اور منصف کے سامنے پیش ہونے پربھی دل میں یاسین کا وظیفہ جاری رکھیں۔حق تعالیٰ نے چاہا تو انصاف کے حصول میں کامیابی ہو گی اور فیصلہ حسب منشاءہو گا۔ یاسین کے پڑھتے رہنے سے منصف کی طرف سے بے انصافی اور غلط فیصلہ دیئے جانے کا خدشہ بھی جاتا رہے گا۔کاروبار کرنے والے افراد کے لئے ہر روز باوضو ہو کر سورہ یٰسین پڑھنا کاروباری مشکلات کو ختم کرتا ہے۔

Comments

comments

اگر اولاد کی خواہش ہو تو اس سورۃ کی تلاوت جمعہ کے دن کریں . اللہ اولاد کی نعمت سے نواز دے گا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top