Urdu

اگر مائیکرو ویو اوون استعمال کرتے ہوئے آپ یہ خطرناک غلطی کر رہے ہیں تو یہ غلطی کینسر کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین کی خطرناک وارننگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مائیکرو ویو اوون ہر گھر میں عام استعمال کی چیزوں میں شمار ہوتا ہے اور مائیکروویو کی وجہ سے کھانا گرم کرنا اور پکانا دونوں کام ہی آسان ہو گئے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آسانی انسانی صحت پر بہت بھاری پڑ رہی ہے اور اس کے استعمال میں بھی کچھ احتیاطی تدابیر مدنظر رکھنی چاہئیں، اکثر لوگ پلاسٹک کے برتنوں میں کھانے پینے کی اشیاء مائیکرو ویو اوون میں گرم کرتے ہیںاس بارے میں غذائی ماہرین اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں

کہ ایسا کرنے سے کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ ایک غذائی ماہر لنڈسے مالون جو کہ کلیولینڈ کلینک میں منیجر آف نیوٹریشن ہیں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے کنٹینر احتیاط سے استعمال کرنے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر مائیکرو ویو سیف کا لیبل ہو تو اس صورت میں انہیں مائیکرو ویواوون میں رکھیں، اگر ان پر یہ لیبل موجود نہ ہو تو انہیں گرم پانی کی وجہ ڈش واشر میں بھی نہ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک گرم ہو کر خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور ان میں سرفہرست کینسر جیسی بیماری ہے، ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے کھردرے ہو جانے والے برتن اور رنگ خراب ہونے والے برتنوں کو پھینک دینا چاہیے، لنڈسے مالون کا اوون استعمال کرنے والے صارفین کو مشورہ ہے کہ وہ شیشے یا سرامک کے برتن استعمال کریں۔ یاد رہے کہ مائیکرو ویو کھانے کو گرم کرنے کے لیے شعاعوں کا سہارا لیتا ہے، یہ شعاعیں کھانوں کے غذائی اجزاء اور فوڈ مالیکیولز کی بناوٹ کو بگاڑتی ہیں خاص کر پلاسٹک کے برتنوں میں کھانے کی اشیاء گرم کرنے سے کینسر کا خدشہ ہوتا ہے، مائیکرو ویو کی شعاعوں کی وجہ سے کھانے کی غذائیت کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ اگر دودھ یا کچے گوشت کو مائیکرو ویو میں رکھا جائے تو اس میں سے وٹامن بی ٹویلو تیس سے چالیس فیصد صد کم ہو جاتا ہے، یہ کم ہونے والا وٹامن مائیکروویو شعاعوں کی وجہ سے ایک اِن ایکٹو وٹامن میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ پلاسٹک کے برتنوں کے استعمال سے کھانے میں کینسر کا باعث بننے والے اجزاء پیدا ہو جاتے ہیں

جس سے کینسر ہونے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ماگڈا جن کا تعلق ٹرینٹ یونیورسٹی سے کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو سے نکلنے والی شعاعیں دل اور دل کی دھڑکن کو متاثر کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اوون میں گرم کیے گئے کھانے سے دل کی دھڑکن میں اچانک تبدیلی واقع ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے سینے میں درد کی شکایت اور دھڑکن میں بے قاعدگی ہے تو آپ مائیکرو ویو سے گرم کیا گیا کھانا کھانے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ جو لوگ گرم کیا ہوا کھانا اور دودھ استعمال کرتے ہیں، ان کے خون کی ساخت بھی تبدیلی ہونے لگ جاتی ہے، اس سے خون میں موجود سرخ خلیے کم ہو جاتے ہیں۔

Comments

comments

اگر مائیکرو ویو اوون استعمال کرتے ہوئے آپ یہ خطرناک غلطی کر رہے ہیں تو یہ غلطی کینسر کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین کی خطرناک وارننگ
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top