Urdu

ایشوریہ رائے کے اس ڈریس کو بنانے میں کتنے گھنٹے لگے جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

ایشوریہ یائے بچن نے گزشتہ سال ریڈ کارپٹ پر لوگوں کو تب حیران کر ڈالا جب وہ حقیقیت میں کسی خواب کی سنڈریلا لگ رہی تھی اس کا جادوائی لباس اور مسحور کن حسن سب کو مجبور بنائے رکھا کہ اس سے کے چہرے سے کسی کی نگاہ نہ اترے ۔ اور اس سال تو انتہا کر دی جب مائکیل کینو کے بنائے ہوئے خوبصورت لباس کو انہوں نے زینت بخشا ۔ یہ لباس درحقیقت

تتلی کے پروں پر قدرت کے بکھرے ہوئے رنگوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا ۔ اور جب لباس کی جدت اور ایش کی خوبصورتی آپس میں ملی تو لوگ حیران ہو گئے ۔

اس لباس کو خوبصورت بنانے میں ڈیزائینر نے کوئی کمی نہیں کی ۔ یہ فرنچ پلیٹس اور سواروسکی کرسٹل میں ڈھکا ہوا تھا ۔ اس میں چمکدار اور گہرا سبز رنگ استعمال ہوا تھا  اور ساتھ میں سرخ دھاریوں کا استعمال بھی تھا ۔ جب کے پچھلے دامن کی لمبائی 20 فٹ تھی ۔ یہ لباس ان کے جسم پر ایسے جچ رہا تھا جیسے ان کے لئے ہی بنا گیا ہو۔ اور مخملی گردن میں لپٹا ہوا نیکلس کی تو کیا بات تھی ۔ جیسے محبوب اپنے معشوق کے گردن سے لپٹا ہوا ہو

اس ڈریس کو بنانے میں 3000 گھنٹے لگے کینو کا کہنا تھا کہ کل 125 دن ہمیں اس کی تیاری میں لگے یہ دراصل کسی اور مقصد کے تحت بنایا گیا تھا اور اس کی آخری بناوٹ بھی ایسی نہیں تھی لیکن ایشوریہ کے کہنے پر اس میں تبدیلی کی گئی جس کا نتیجہ حیران کردینے والا تھا کینو کا کہنا تھا کہ ہم نے اور ایشوریہ رائے کی ٹیم نے مل کر اس کو بنایا تا کہ کسی قسم کی کمی نہ رہے

ریڈ کارپٹ پر ان کا دوسرا سال تھا اور پچھلے سال بھی نیلے گاؤں میں نیکو کا بنایا ہوا ڈریس انہوں نے زیب تن کیاتھا جس نے کافی شہرت حاصل کی تھی ۔ سال بھی دونوں نے مل کر کام کیا اور ثابت کیا کہ ان دونوں کا کام سب سے بہتر رہے گا ۔ اور بہتر ہوگا

کینو کا کہنا تھا : ایشوریہ کمال کی خاتون ہے ان کی طبیعت ، ان کی خود اعتمادی اور فیشن سے وابستگی کمال کی ہے ۔ اور مجھے امید ہے کہ ہم دونوں اگر یوں ہی ساتھ کام کریں گے تو بہت آگے جائیں گے

Comments

comments

ایشوریہ رائے کے اس ڈریس کو بنانے میں کتنے گھنٹے لگے جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top