Urdu

بالی ووڈ اداکار عرفان خان موت کے بلکل قریب

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے بالآخر اپنی بیماری کی نوعیت بتاتے ہوئے تمام سوالوں کا جواب دیتے هوئے کہا تھا کہ انہیں دماغ کا کینسر ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ انہیں دماغ کے کینسر (نیورو انڈکرائن) کے مرض کی تشخیص ہوئی جو کہ انتہائی پیچیدہ مرض ہے لیکن وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کی بدولت پر امید ہیں کہ موذی مرض سے جان چھڑا لیں گے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں، ان کی مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجتے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔

عرفان خان جو کہ بیرون ملک ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں آج انکے متعلق ہسپتال سے انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے. ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عرفان خان کے لیے اس بیماری سے بچنا اب مشکل ہے اور انکے پاس زندہ رہنے کے لیے مشکل سے صرف ایک دو ماہ ہیں. یہ خبر سن کر عرفان خان کے گھر والے اور مداح غم سے نڈھال ہیں. اسکے علاوہ انڈین صحافیوں اور آس پاس کے دوستوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ عرفان خان کی طبعیت ہر گزرتے پل کیساتھ بگڑتی جا رہی ہے.

Comments

comments

بالی ووڈ اداکار عرفان خان موت کے بلکل قریب
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top