Urdu

بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن ، سونم کپور کے بعد شردھا کپور کی شادی ، باپ نے واضح پیغام دے دیا

اگر کہا جائے کہ یہ سال بالی ووڈ میں شادیون کا سیزن ہے تو  بےکار بات نہیں ہوگی کیونکہ پہلے سونم کپور نے شادی کی اس کے بعد خبر آئی کہ ایک اور انڈین اداکارہ نیہا دھوپیا نے شادی کر لی اور اب شردھا کپور کے بارے میں خبریں آنا شروع ہوگئی ہے کہ ان کی بھی شادی کی تیاریاں کی جارہی ہے ، جس کے بارے میں وہ خود بھی پریشان ہے جب کہ ان کے والد

شکتی کپور کا کہنا ہے کہ مجھےذرا بھی پریشانی نہیں ہے ، کیونکہ جس دن شادی ہوئی تو سب سے پہلے میں خود میڈیا کو بتاؤں گا ۔ یاد رکھیں کہ شکتی کپور خود بھی بھارتی فلموں کے مشہور ولن رہ چکے ہیں ۔ جب کہ ان کی بیٹی شردھا کپور نے فلم 3 پتی سے کام شروع کیا اور اسکے بعد کئی کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں ہیں ۔ ایک فلم کے ریلیز کے موقع پر شکتی

کپور کا کہنا تھا کہ اب وہ دن نہیں رہے کہ والدیں اپنے بیٹی کے لئے رشتہ دیکھتے تھے بلکہ اب آزادی کا زمانہ ہے اور ہم نے بچوں کو مکمل اختیار دیا ہوا ہے ۔ جس دن اس نے مجھ سے اپنی خواہش ظاہر کی میں اسے مکمل سپورٹ کروں گا ۔ شردھا کپور آج کل باہو بلی فلم کے ہیرو کے ساتھ فلم ساہو کی شوٹنگ میں مصروف ہے

Comments

comments

بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن ، سونم کپور کے بعد شردھا کپور کی شادی ، باپ نے واضح پیغام دے دیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top