Urdu

بالی ووڈ کی شخصیات جو کہ خطرناک بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں

شوبز سے تعلق رکھنے والوں سے لوگ اس لئے محبت کرتے ہیںکیونکہ وہ انہیں تفریح کا سامان دیتے ہیں اور ان کی زندگی کی پریشانیوں میں کچھ دیر کے لئے کمی کی وجہ بنتے ہیں اس لئے وہ ان کی زندگی کے ہر پل سے باخبر رہنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں ہر بات کا علم ہو ۔ آج ہم آپ کو بالی ووڈ کی شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں جن کو خطرناک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا

امیتابھ بچن

بگ بی اپنی ایک فلم قلی میں شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ان کا بہت زیادہ خون بہا لیکن قسمت نے انہیں ایک موقع دیا اور پھر صحت مند لوٹ کر آئے

ممتاز

معروف اداکارہ ممتاز کو 54 برس کی عمر میں بریسٹ کینسر میں مبتلا پایا گیا۔ انہیں 6 کیموتھراپیز اور 35 تابکاریوں سے گزرنا پڑا، لیکن اداکارہ نے انتہائی بہادری سے بیماری کا مقابلہ کیا۔

رجنی کانتھ

بھارتی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانتھ الرجک برونکائٹس کا شکار ہوئے، ان کا علاج سنگاپور سے ہوا۔

ہرتیک روشن

سال 2013 میں ہریتک روشن ‘برین کلاٹ’ میں مبتلا ہوئے تاہم اب وہ ایک تندرست زندگی گزار رہے ہیں۔

منیشا کوئرالہ

سال 2012 نومبر میں منیشا کو ‘ اوورئن کینسر’ میں مبتلا پایا گیا۔ اسی سال دسمبر میں ان کی سرجری ہوئی جو کامیاب رہی۔ اداکارہ اب ایک صحتمند کینسر فری زندگی گزار رہی ہیں۔

شارخ خان

بولی وڈ کے کنگ کو سرجریز کا کنگ بھی کہا جاتا ہے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ 25 برس میں انہوں نے 8 سرجریاں کروائیں۔ سال 2017 میں انہیں کمر درد اور کمزور ہاتھ کا سامنا رہا جسے ایک چھوٹی سرجری کے ذریعے حل کردیا گیا تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو کبھی اس بات کا احساس نہ ہونے دیا کہ وہ تکلیف میں ہیں۔

سیف علی خان

سیف علی خان کو سنہ 2007 میں دل کا دورہ پڑا۔ وہ سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔

سونم کپور

انہیں شوگر جیسی بیماری کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے اپنی سخت ڈائٹ سے اس بیماری کو شکست دے ڈالی اور آج صحت مند زندگی گزار رہی ہے

عرفان خان

ان کی بیماری ابھی تک کسی کو ہتا نہیں تھی لیکن اب رپورٹ سے بات پتا چلی ہے کہ انہیں ‘نیوروڈوکرائن ٹیومر’ ہے تاہم وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوچکے ہیں۔

ہنی سنگ

بھارت کے مشہور ریپر یو یو ہنی سنگھ سنہ 2016 میں ‘بائی پولر افیکٹیو ڈس آرڈر’ کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ 18 ماہ تک سین سے غائب رہے۔ اسی کی وجہ سے ان کے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ ابھی وہ ہر چیز سے دور رہیں۔

 

Comments

comments

بالی ووڈ کی شخصیات جو کہ خطرناک بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top