Urdu

بجلی صرف اس کو ملے گی جو ہمیں ووٹ دے گا ۔

وفاق میں حکومت بنانے والی پارٹی مسلم لیگ ن نے آئندہ کے لئے اپنے علاقوں سے جیتنے کے لئے ایک نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے انہوں نے حلقوں کے عوام کو پیگام دیا کہ اگر ان کو ووٹ دیا جائے گا تو حکومت اس کے بدلے میں انہیں بجلی فراہم کرے گی اور ان کے علاقہ میں لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہونگی ۔

ووٹ بینک بڑھانے کے لیے 2018ء کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بلندوبانگ دعوے کیے تھے لیکن وہ دعوے پورے کرے میں ناکام رہے۔ لیکن اب آئندہ الیکشن میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ن لیگ نے نہیا وطیرہ اپنا لیا ہے جس کے تحت اگر شہریوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی درکار ہے تو ان کو مسلم لیگ ن لیگ میں شامل ہونا پڑے گا۔پارٹی نے ن لیگی ووٹرز کو خوشخبری

سنائی کہ ن لیگی ووٹرز اور ورکرز کے گھروں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ حکومت نے اس نئے پلان کے تحت اپنے ووٹرز کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاورڈویژن ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ لاہور سمیت قصور،ساہیوال، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے علاوہ فیصل آباد اور سیالکوٹ کے بیشترز فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے

کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے پسماندہ صوبوں میں لوڈ شیڈنگ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ اور کئی علاقوں میں لاوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے ہیں

Comments

comments

بجلی صرف اس کو ملے گی جو ہمیں ووٹ دے گا ۔
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top