Urdu

بجلی کے اسمارٹ میٹر عوام کا خون کیسے چوس رہے ہیں؟ تفصیلات اس پوسٹ میں پڑھیں

آپکے اور میرے گھر میں لگے جدید اسمارٹ میٹرز اتنے بھی سمارٹ نہیں! حال ہی میں اسمارٹ میٹرز پر ہونے والے تحقیق میں ماہرین نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ پڑھ کر آپکے ہوش اڑ جائیں گیں. بجلی کے اسمارٹ میٹر آپکو کیسے دھوکا دے رہے ہیں؟ تمام تر تفصیلات اس پوسٹ میں پڑھیں.

پاکستان کی طرح دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی بجلی کے پرانے میٹروں کی جگہ اب جدید اسمارٹ میٹر استعمال ہوتے ہیں. ان میٹرز کی خاص بات یہ ہیں کہ صارفین کو باآسانی پتا چل جاتا ہے کہ انہوں نے اس ماہ کتنے بجلی کی یونٹ استعمال کیے. لیکن حال ہی میں ہونے والی تحقیق نے ان اسمارٹ میٹرز کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے.

ہالینڈ کی University of Twente اور Amsterdam University of Applied Sciences کی ایک ٹیم نے جب بجلی کے اسمارٹ میٹرز پر تحقیق کی تو انھیں پتا چلا کہ اسمارٹ میٹرز تمام گھریلو صارفین سے زیادہ بل وصول کر رہے ہیں! جی ہاں، آپ نے بلکل صحیح سنا…آپکے اور میرے گھر میں لگے بجلی کے اسمارٹ میٹرز ہمیں پچھلے کئیں سالوں سے دھوکہ دے کر ہم سے اضافی بل وصول کر رہے ہیں.

6 ماہ کی طویل ریسیرچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر 9 میں سے 5 میٹرز ایسے ہیں جو آپکی استعمال شدہ بجلی زیادہ دکھا رہے ہیں یعنی جتنے بجلی کے یونٹ آپ نے استعمال کیے یہ اسمارٹ میٹرز اسکی کئیں گنا دگنی ریڈنگ شو کرواکے آپکے بجلی کے بلوں میں ڈبل ٹرپل اضافہ کر رہا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میٹرز میں موجود سینسرز اس مسلے کا باعث بن رہے ہیں.

اضافی یونٹ ریڈنگ شو کرواکر آپ سے ڈبل ٹرپل بل وصولی کے ساتھ ساتھ ان اسمارٹ میٹرز کے اور بھی نقصانات ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میٹرز میں پیدا ہونے والے وائرلیس سگنلز انسانی جسم میں کینسر کا سبب بن سکتے ہیں. اسکے علاوہ کافی دفاتر اور گھروں میں اسمارٹ میٹرز کی وجہ سے آگ بھی لگ چکی ہے. ریسیرچ میں مزید ایک ہم بات یہ بھی پتا چلی ہے کہ چور اسمارٹ میٹرز کے زریعے باآسانی پتا لگا سکتے ہیں کہ گھر پر کوئی شخص موجود بھی ہے یا نہیں. اسمارٹ میٹرز کو دیکھتے ہی پتا چل جاتا ہے کہ گھر میں بجلی استعمال ہو رہی ہے یا نہیں … اگر بجلی استعمال ہو رہی ہو تو انکی بتی بلنک کرتی رہتی ہے اور اگر نہ استعمال ہو رہی ہو یا بہت کم استعمال ہو رہی ہو تو بتی بہت دیر بعد بلنک کرتی ہے جس سے چوروں کو پتا چل جاتا ہے کہ گھر پر کوئی فرد موجود ہے بھی یا نہیں. اس طرح چوروں کو واردات میں آسانی ہو جاتی ہے.

اس ریسیرچ کے بعد پتا چلا ہے کہ ہالینڈ جیسے جدید ترین اور چھوٹے ملک میں لگ بھگ 750,000 میٹر ایسے ہیں جو اضافی ریڈنگ شو کروارہے ہیں. جبکہ اگر پوری دنیا کے ملکوں کا حساب لگایا جائے تو یہ تعداد اربوں میں ہو گی.

Comments

comments

بجلی کے اسمارٹ میٹر عوام کا خون کیسے چوس رہے ہیں؟ تفصیلات اس پوسٹ میں پڑھیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top