Urdu

براہ راست رپورٹنگ کرتے ہوئے پیچھے کھڑے اس شخص نے اچانک خاتون رپورٹر کے جسم کا ایسا حصہ پکڑ لیا کہ اس نے مائیک ہی اس کے منہ پر دے مارا اور پھر ۔۔۔انتہائی شرمناک خبر آ گئی

میکسیکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )میکسیکو میں براہ راست رپورٹنگ کے دوران مداح نے خاتون رپورٹر کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کی تو رپورٹر نے موقع پر ہی اسے سبق سکھاتے ہوئے مائیک دے مارا جس کے بعد وہ شرمندہ ہو کر موقع سے چلا گیا تاہم یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی چینل فاکس نیوز کی رپورٹرماریہ فرنینڈا ’گودالا جرا ‘سٹیڈیم کے باہر کھڑی براہ راست رپورٹنگ کر رہی جبکہ اس موقع پر وہ اپنے ساتھ کھڑے مداحوں سے گفتگو بھی کررہی ہے تاہم عین موقع پر پیچھے سے ایک شخص کچھ گاتا ہواآتا ہے اور رپورٹر کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کامیاب ہو جاتاہے ۔ خاتون رپورٹر مائیک اس مداح کی جانب کر دیتی ہے اور کچھ لمحوں کے بعد واپس رپورٹنگ شروع کر دیتی ہے تاہم اس موقع پر پیچھے کھڑا نوجوان رپورٹر کی کمر کے نیچے حصے پر غیر اخلاقی طور پر چھوتاہے اور متعدد بار ایسا کرنے پر خاتون رپورٹر غصے میں آئی اور براہ راست ہی اس کی پٹائی کر ڈالی جس کے مناظر بھی لاکھوں لوگوں نے اپنے ٹی وی پر دیکھے ۔

ماریہ کا کہناتھا کہ میں سمجھی کہ شائد پیچھے فینز کی جانب سے دھکا لگا ہو گا جس کے باعث غلطی سے اس کا ہاتھ میری کمر کے نچلے حصے پر لگا ، میں نے نظر انداز کر دیا اور رپورٹنگ جاری رکھی لیکن جب اس نے یہ حرکت بار بار کی تو میں نے اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا اور موقع پر ہی اسے سزا دی ۔ اس کا کہناتھا کہ مجھے اپنے رد عمل پر کوئی افسوس نہیں ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

 

Comments

comments

براہ راست رپورٹنگ کرتے ہوئے پیچھے کھڑے اس شخص نے اچانک خاتون رپورٹر کے جسم کا ایسا حصہ پکڑ لیا کہ اس نے مائیک ہی اس کے منہ پر دے مارا اور پھر ۔۔۔انتہائی شرمناک خبر آ گئی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top