Urdu

بلیک بیری فون سیاستدانوں اور مجرموں کو کیوں پسند ہوتا ہے؟ وجہ اس پوسٹ میں پڑھیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ تر سیاستدان خفیہ کاموں کے لیے بلیک بیری فون کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟ ویسے تو اب بلیک بیری کمپنی نے فون بنانا بند کر دیے ہیں لیکن سیاستدان مارکیٹ میں موجود سیکنڈ ہینڈ بلیک بیری فون خرید کر کام چلا رہے ہیں. سیاستدانوں کے علاوہ، بلیک بیری فون مجرموں کو بھی بہت پسند ہوتا ہے. اس کی مقبولیت کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟ تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں

جب بھی بات انکرپٹڈ اسمارٹ فونز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان فونز کی انکرپشن کو توڑنے میں ناکامی کی ہوتی ہے، تب ذہن میں پہلی مثال آئی فون کی ہی آتی ہے۔ کیونکہ سالوں سے ایپل نے پرائیویسی اور سکیورٹی کو اپنی دو بنیادی خوبیاں بنایا ہے لیکن آئی او ایس ڈیوائسز ہی ایسے انکرپٹڈ اسمارٹ فونز نہیں کہ جو آپ خرید سکتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں امریکی ایف بی آئی نے ایک کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا ہے جو لاکھوں کسٹمائزڈ بلیک بیری اسمارٹ فونز فروخت کر چکے تھے۔ یہ خاص بلیک بیری فونز کسی بھی قسم کی نگرانی سے بچنے کے لیے بنائے گئے تھے اور منظم جرائم کی دنیا میں یہ بہت ہی خاص ڈیوائسز سمجھی جاتی ہیں۔

ونسنٹ راموس کی کینیڈا میں قائم “فینٹم” وہ کمپنی ہے جو مبینہ طور پر مجرموں کے لیے ایسے خاص بلیک بیری فون بناتی تھی۔ ان ڈیوائسز میں مائیکروفون، کیمرے یہاں تک کہ جی پی ایس بھی نہیں ہوتا۔ نہ ہی انٹرنیٹ براؤزنگ اور نہ ہی ریگولر میسنجر ایپس انسٹال ہوتی ہیں۔ فینٹم انکرپٹڈ میسیجز بھیجنے کے لیے پریٹی گڈ پرائیویسی (PGP) سافٹویئر استعمال کرتا ہے، اور کبھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ لگ جائے تو ان ڈیوائسز کو دُور سے بیٹھے بیٹھے صاف کیا جا سکتا ہے۔

یہ ڈیوائسز بنیادی طور پر میکسیکو، کیوبا، وینیزوئیلا اور دیگر ممالک کے منشیات فروشوں کے گروہوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔ البتہ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 20 ہزار فینٹم ڈیوائسز موجود ہیں جن میں سے نصف آسٹریلیا میں ہیں۔ یہ گروپ اس وقت پکڑا گیا جب رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے منشیات فروشوں کا روپ دھار کر ان سے فینٹم ڈیوائسز خریدیں۔

Comments

comments

بلیک بیری فون سیاستدانوں اور مجرموں کو کیوں پسند ہوتا ہے؟ وجہ اس پوسٹ میں پڑھیں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top