Urdu

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی افطار پارٹی کیلئے اپنے دوست کے گھر گئیں تو وہاں ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیا کے مسلمان آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری دنیا میں مسلمان رمضان المبارک کے روزے رکھ کر اور عبادات کر کے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں و برکتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔ اس سال بھارتی اداکاروں و اداکاراﺅں کی جانب سے بھی اپنے مسلمان دوستوں کیلئے افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ ورون دھون نے تو روزہ بھی رکھا۔

اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی اپنی دوستوں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔ شلپا شیٹھی نے افطار پارٹی کے دوران گانا بھی بجایا جس پر مسلمان آپے سے باہر ہو گئے اور رمضان اور افطار کا احترام کرنے کا درس دے ڈالا۔

حال ہی میں شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔اس موقع پر دیگر اشیاءکے ساتھ شلپا اور ان کی سہیلیاں ”افلاطون“ نامی سوئٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران پس منظر میں اکشے کمار کی فلم ”افلاطون“ کا گانا بجنا شروع ہوگیا جس پر اداکارہ اور ان کی سہیلیاں جھومنے لگیں۔

اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کھری کھری سنا دیں اور رمضان المبارک اور افطار کا احترام کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔

Comments

comments

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی افطار پارٹی کیلئے اپنے دوست کے گھر گئیں تو وہاں ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیا کے مسلمان آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top