Urdu

”بھارتی فلموں میں کام کرتے ہوئے اپنی عزت ۔۔۔“حمائمہ ملک نے ایسا بیان دے دیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرتے ہوئے ہمیشہ پاکستان اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا ۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے ملک کا وقار برقرار رکھنا میری اولین ترجیح ہے، میری اصل پہچان پاکستان ہے۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھ کو اپنی صلاحیتوں کا پتہ پہلی فلم سے چلا جس کے بعد سے اب تک فلموں کیساتھ ساتھ ڈرامہ اور فیشن انڈسٹری میں بھی کام کیا، اچھا کام کرنے سے انسان کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے

اور اس کے کام میں نکھار آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب لالی ووڈ میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے، میں نے جب بھی کام کیا اپنی مرضی کا کیا۔انہوں نے کہا شان کیساتھ فلم کرکے اچھا تجربہ ہوا، وہ ایک اچھا انسان ہی نہیں اچھا ہدایتکار بھی ہے، فلم کی کامیابی و ناکامی کا فنکار سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

Comments

comments

”بھارتی فلموں میں کام کرتے ہوئے اپنی عزت ۔۔۔“حمائمہ ملک نے ایسا بیان دے دیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top