Urdu

بہترین ہمسفر تلاش کرنے کیلئے خاتون نے سب سے بہترین طریقہ بتا دیا ، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی

کی تلاش ہوتی ہے جو ہمارے خوابوں کی حقیقی تصویر اور تعبیر ہو۔ افسوس کہ اس تلاش میں اکثر لوگ خود کہیں کھو جاتے ہیں مگر وہ نہیں ملتا جسے ڈھونڈنے نکلتے ہیں۔

آسٹریلوی ماہر نفسیات میگن لسکوم ایک عرصے سے اس موضوع پر تحقیق کر رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی آئیڈیل پر یقین رکھتی ہیں لیکن وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ہمار آئیڈیل کوئی ایک شخص نہیں ہوتا بلکہ ہماری زندگی میں کئی ایسے لوگ آتے ہیں جو ہمارے آئیڈیل ثابت ہوسکتے ہیں۔ میگن نے میل آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئیڈیل کی تلاش ہم سب کو ہوتی ہے

لیکن اکثر لوگوں کی زندگی میں ان کا آئیڈیل آنے کے باوجود انہیں اس بات کا احساس نہیں ہوپاتا۔ بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی کو اپنا آئیڈیل سمجھ بیٹھتے ہیں لیکن پھر پتہ چلتا ہے کہ ان سے غلطی ہوگئی۔ تو ایسا کیا طریقہ ہے جس سے آپ کو پتہ چل سکے کہ واقعی آپ کی زندگی میں آنے والا شخص آپ کا آئیڈیل ہے۔ میگن نے اس ضمن میں 7اہم نشانیاں کچھ یوں بتائی ہیں:

وہ شخص آپ کا آئیڈیل نہیں ہوسکتا جو آپ پر بوجھ ہو اور آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اگر کسی شخص کے آپ کی زندگی میں آنے یا جانے سے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا تو پھر وہ آپ کا آئیڈیل نہیں ہے۔ آپ کا آئیڈیل وہ شخص ہے جس کے آنے سے آپ کی زندگی میں بہتری آئے۔ یہ بہتری مادی نوعیت کی بھی ہوسکتی ہے اور ذہنی و نفسیاتی نوعیت کی بھی۔ وہ آپ کو زندگی کی آسائش بھی فراہم کرسکتا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ وہ آپ کو پہلے سے بہتر انسان بنائے اور آپ کے رویے، انداز و اطوار اور سوچ کے انداز میں بہتری لائے۔

آپ کسی انسان کے ساتھ اسی صورت میں خوشگوار زندگی گزارسکتے ہیں جب آپ کے درمیان اختلافات کم از کم اور مشترکات زیادہ سے زیادہ ہوں۔ اگر آپ کے خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، آپ کی پسند وناپسند ایک جیسی ہے، آپ دونوں ایک طرح کے کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہیں اور ایک جیسے کھانوں کے دلدادہ ہیں، آپ کے دوست اور میل جول والے لوگ ایک جیسے ہیں اور آپ زندگی کی خوشیوں سے مل کر زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں، تو سمجھئے آپ اپنے آئیڈیل کے ساتھ ہیں۔

زندگی میں بہت سے ایسے مواقع آتے ہیں جب ہمیں کسی کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کا محبوب اس صورت میں آپ کو درست راستہ دکھانے کا فرض سرانجام نہیں دیتا اور مشکل سے باہر نکلنے کے لئے آپ کو مخلصانہ مشورہ نہیں دیتا تو یقین کیجئے وہ آپ کا آئیڈیل نہیں ہے۔ اخلاص اور درست رہنمائی کرنے والا شخص یقینا آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلی لاسکتا ہے اور آپ کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

آپ کسی شخص کو اسی وقت اپنا آئیڈیل کہہ سکتے ہیں جب زندگی میں اس کی موجودگی آپ کے دل کے لئے اطمینان کا سبب بنتی ہے۔ اگر کسی سے تعلق رکھتے ہوئے آپ بے یقینی اور بے چینی محسوس کرتے ہیں اور اکثر یہ سوچتے ہیں کہ آپ اس تعلق سے مطمئن ہیں بھی یا نہیں تو سمجھئے کہ ابھی آپ اپنے آئیڈیل سے بہت دور ہیں۔

وہ کامل محسوس ہوتا ہے

اگرچہ اس دنیا میں کو ئی بھی عام انسان سو فیصد کامل نہیں ہوتا لیکن جب ہمیں آئیڈیل مل جاتا ہے تو ہم اس کے بارے میں اکثر یہ محسوس کرتے ہیں گویا وہ ایک کامل انسان ہے۔ آپ کو اس کی زندگی کا ہر پہلو خوبصوت اور مکمل نظر آتا ہے اور اس کی شخصیت میں خامیاں ہونے کے باوجود آپ ان خامیوں کو نظر انداز کرنے اور مثبت باتوں پر توجہ دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

روحانی تعلق

انسان گوشت پوست سے کچھ بڑھ کر ہے۔ ہماری جسمانی ضروریات تو ضرور ہوتی ہیں لیکن اس سے بڑھ کر کچھ روحانی ضروریات بھی ہوتی ہیں۔ اگر کسی شخص کے ساتھ آپ کو روحانی تعلق محسوس ہوتا ہے اور آپ اسے اپنی جسمانی خوشی کے ساتھ روحانی مسرت کا سبب بھی پاتے ہیں تو یقینا وہ آپ کا آئیڈیل ہے۔

آپ اس کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہی

یہ بظاہر سادہ سی بات لیکن شاید سب سے اہم ہے۔ اگر آپ کسی شخص کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور آپ کا جی چاہتا ہے کہ وہ ہر وقت آپ کے پاس رہے تو یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ آپ اس شخص سے مکمل اطمینان اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ جب آپ کسی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو اس کی شخصیت کے نئے پہلو آشکار ہوتے ہیں۔ اگر اس کے باوجود آپ اس شخص کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں تو یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ آپ دونوں کے درمیان غیر معمولی مطابقت پائی جاتی ہے

Comments

comments

بہترین ہمسفر تلاش کرنے کیلئے خاتون نے سب سے بہترین طریقہ بتا دیا ، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top