Urdu

بیٹے کے قاتل کو معاف کروں گا اور نہ ہی سودا کروں گا دیکھ لوں گا انور راؤ کو

گزشتہ روز راو انور نقیب اللہ محسود قتل کیس میں عدالت میں پیش ہوئے جس کی حفاظت کے لئے کئی پولیس آفیسر موجود تھے اس کے ساتھ نقیب اللہ محسود  کے والد بھی وہاں موجود تھے ، سماعت کے بعد نقیب اللہ محسود کے والد خان محسود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ میں کوئی ڈیل کرنے جا رہا ہوں بلکہ میں

تو اپنے بچے کو نہ بھول سکتا ہوں اور نہ ہی اس کے خون کا سودا کر سکتا ہوں ۔ اگر راؤ انور طاقتور اور باثر ہے تو میں بھی ایک محنت کش ہوں اس کو سزا دلا کر ہی چھوڑوں گا ۔ اس کے ساتھ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس وقت مکمل طور پر راو انور کو سپورٹ کر رہی ہے ۔ اور اس کی پشت پناہی میں ملوث ہے اور اس کے ساتھ اسے مجرموں کے

بجائے مہمانوں والا پروٹوکول دیا جاتا ہے ۔ میری عوام سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے تا کہ ایسے بھیڑیے پھر سے جنم نہ لے سکے ۔ اس پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ گرینڈ جرگہ کے سربراہ اور این جی او کے مالک بھی موجود تھے

Comments

comments

بیٹے کے قاتل کو معاف کروں گا اور نہ ہی سودا کروں گا دیکھ لوں گا انور راؤ کو
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top