Urdu

تم لوگ کون ہوتے ہو میری دوسری شادی پر اعتراض کرنے والے ۔ اقرار الحسن کی دوسری بیوی میدان میں

اس وقت پاکستان میں جس بات پر زیادہ اور فضول میں بحث کی جا رہی ہے اور جس میں لوگ اپنا قیمتی وقت کھپا رہے ہیں وہ ہے اقرار الحسن کی دوسری شادی جس کے بارے میں کسی کو اطلاع نہیں تھی اور نہ ہی یہ خبر کبھی کسی اخبار میں یا کسی اور نیوز پلیٹ فارم پر سامنے آئی بلکہ اس کا پتا تب چلا جب ایک صارف کے سوال کے بدلے میں اقرار الحسن نے خود

کہا کہ یہ اس کی دوسری بیوی ہے اور دنوں بیویاں بے حد خوش ہے اور میں بھی بے حد خوش ہوان اس لئے لوگوں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے ۔ لیکن وہ کیا پاکستانی کہلائے گا جو اس میں بولے گا ۔ تو لوگوں نے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کرکے دونوں کو بلکہ پورے خاندان کو پریشان کر ڈالا جس کے بعد ان کی دوسری بیوی کو خود ہی بیان دینا پڑا


اقرار الحسن کے بعد انکی دوسری بیوی فرح یوسف بھی میدان میں آگئیں ہیں اور انہوں نے بھی تنقید کرنے والوں کو جواب دے ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابططوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا اپنے پیغام میں فرح یوسف کا کہنا تھا کہ ’’کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے۔۔۔۔ سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ‘‘، ایک اور پیغام میں فرح یوسف کا کہنا تھا کہ ’’ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہمیں سمجھا اور ہمارے اس فیصلے کو سراہا ہے ‘‘، انکا کہنا تھا ’’ سب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی کے فیصلے سسے متفق نہ ہو،

مگر یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی کی عزت خراب کرے، جج مت بنے ، فیصلہ اللہ کو کرنے دیں ۔ میں کسی کو اپنی ذاتی زندگی کے فیصلوں کے حوالے سے وضاحت دینا ضروری نہیں سمجھتی مگر پھر بھی یہ لیں وضاحت۔ ‘‘ واضح رہے کہ جب آخر پیغام انہوں نے جاری کیا تو اس میں انہوں نے اپنے شوہر اقرار الحسن کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ اپنی دوسری شادی کے حوالے سے مداحوں کے شکوک شبہات دور کر رہے ہیں۔

Comments

comments

تم لوگ کون ہوتے ہو میری دوسری شادی پر اعتراض کرنے والے ۔ اقرار الحسن کی دوسری بیوی میدان میں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top