Urdu

جب میرے ساتھ کوئی دھوکہ کرتا ہے تو اس کا یہ حشر ہوتا ہے

پاکستانی  نژاد ایک برطانوی لڑکی کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اپنے بوائے فرینڈ کو دھوکہ سے بلا کر ایک اور دوست کی مدد سے قتل کیااور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے پیغام دیا کہ جو میرے ساتھ دھوکہ کرتا ہے اس کا یہ انجام ہوتا ہے ۔  20سالہ فاطمہ خان نامی اس لڑکی نے ’سنیپ چیٹ‘ پر جو ویڈیو پوسٹ کی اس میں دیکھا جا

سکتا ہے کہ ایک لڑکا دوسرے لڑکے پر خنجر سے حملہ آور ہوتا ہے، وہ کئی بار اس لڑکے کے سینے میں خنجر گھونپتا ہے جس سے وہ زمین پر گر جاتا ہے اور تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والا جوان 20 سال کا تھا جس کا نام صفی تھا جبکہ قاتل کا نام رضا خان کٓہے جو کہ 19 سال کی عمر کا ہے ۔ یہ واقعہ لندن کے علاقے نارتھ ایکٹن میں واقع

کوسٹا کافی کیفے میں شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا جہاں فاطمہ اور رضا نے منصوبہ بندی کے تحت خالد کو بلایا تھا۔رضا خان بھی لڑکی سے دوستی کرنا چاہتا تھا تو اس نے اس شرط پر کے صفی کو سبق سکھائے رضامندی ظاہر کی ۔  فاطمہ نےصفی کو بلایا اور موقع پر موجود  رضا نے اس کو خنجر مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے فاطمہ کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ رضا مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے  5 ہزار پاؤنڈ کا انعام رکھا ہے

Comments

comments

جب میرے ساتھ کوئی دھوکہ کرتا ہے تو اس کا یہ حشر ہوتا ہے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top