Urdu

جس نے اللہ کا فضل مانگا

میرے پیارے محترم عزیز بھائیوں اور پیاری بہنوں ! عرب میں ایک عورت تھی اس کا نام اُم جعفر تھا, انتہائی سخی تھی, لوگوں میں ایسے تقسیم کرتی تھی کہ دائیں کو بائیں ہاتھ کا پتا نہ چلے, کچھ دنوں سے وہ ایک راستے سے گزرنے لگی, اس راستے پر دو نابینا بیٹھے ہوتے, یہ دونوں صدائیں لگاتے, ایک کی صدا ہوتی: ” الٰہی! مجھے اپنے فضل و کرم سے روزی عطا کر۔ ” دوسرا نابینا کہتا: “یا رب مجھے ام جعفر کا بچا ہوا عطا کر۔” ام جعفر ان دونوں کی صدائیں سنتی اور دونوں کو عطا کرتی۔ جو

کی صدائیں سنتی اور دونوں کو عطا کرتی۔ جو شخص الله کا فضل طلب کر رہا تھا، اسے دو درہم دیتی جبکہ “ام جعفر” کے فضل کے طلبگار کو ایک بھنی ہوئی مرغی عطا کرتی, دلچسپ بات یہ ہے کہ جسے مرغی ملتی، وہ اپنی مرغی دوسرے نابینا کو دو درہم میں بیچ دیتا۔ کئی دنوں تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔ ایک دن ام جعفر اس نابینا کے پاس آئی جو ام جعفر کا فضل طلب کرتا تھا اور اس سے سوال کرتا تھا اور اس سے سوال کیا: ” کیا تمہیں سو دینار ملے ہیں؟” نابینا حیران ہو گیا۔ اس نے کہا: ” نہیں! مجھے صرف ایک بھنی ہوئی مرغی ملتی تھی جو میں دو درہم میں بیچ دیتا تھا”۔ ام جعفر نے کہا: “جو الله تبارك وتعالى کا فضل طلب کر رہا تھا، میں اسے دو درہم دیتی اور تمہیں بھنی ہوئی مرغی میں دس دینار ڈال کر دیتی رہی۔” نابینا نے اپنا سر پیٹنا شروع کر دیا۔

وہ چیخنے اور چلانے لگا: “ہائے میری کمبختی، کاش میں ایسا نہ کرتا۔ میں مارا گیا۔ “ام جعفر نے کہا: “یقینا اللہ تبارك وتعالى کا فضل طلب کرنے والا کامیاب ہے اور انسانوں کے فضل کا طلبگار محروم ہے۔” بےشک جو الله تبارك وتعالى کے فضل کے سوا دیگر راستے تلاش کرتے ہیں، انھیں دنیا میں گھاٹا ملتا ہے اور آخرت میں رسوائی نصیب ہوتی ہے۔ کم ہی ایسے ہوں گے جو فاقوں سے مر جاتے ہوں گے۔ اس کے باوجود اس دنیا میں ایسوں کی کمی نہیں جو درہم و دینار کی خاطر ایمان تک بیچ دیتے ہیں۔ شاید کہ آپ کے دل میں یہ بات اتر جائے اور سمجھ ﺁ جائے, لوٹ آؤ اللہ کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹ جاؤ اللہ کی طرف, خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو وقت سے پہلے ہوش آ جائے، اور سمجھ جائے کہ دنیا کی زندگی صرف آزمائش کے لئے ہے ۔!

مَن يَہۡدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلۡمُهۡتَدِى‌ ۖ وَمَن يُضۡلِلۡ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ

جس کواللہ ہدایت دے وہی راہ یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں, یہ گمان کرتے ہوئے اللہ تبارك وتعالى سے ایسے نہ ڈرو کہ، میں نے جو نیکی کی ہے وہ قبول نہیں ہو گی, بلکہ اللہ تبارك وتعالى سے ڈرو کہ میں کوئی برائی کروں گی تو میری پکڑ ہو گی ..!! اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کریں کہ ہم سب کی اصلاح کی توفیق عطا فرماے, ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟ بے نمازی ہونے سے بچا, اے اللہ جو زندگی گناہوں میں کٹ گئی ہے اے اللہ اس پر معاف فرما، اور جو قدم اچھائی اور نیکی کی طرف لے جائیں ان پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرما ، ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ ۔ ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ, اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔ , , , ,

Comments

comments

جس نے اللہ کا فضل مانگا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top