Urdu

جس گاڑی پر یہ نشان نہیں ہوگا وہ موٹروے پر نہیں جائے گی

موٹروے پر اب صرف ان گاڑیوں کا داخلہ ہوگا جن پر ایم ٹیگ لگا ہوگا اور ا س کے علاوہ دوسری گاڑیوں کو جی ٹی روڈ کا استعمال کرنا پڑے گاموٹروے پر 31 مارچ کے بعد سے صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں کا داخلہ ہو گا۔ لاہوراسلام آباد موٹروے پر یکم اپریل سے ایم ٹیگ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گاڑیوں پر پابندی کے احکامات ایف ڈبلیو او نے جاری کیے۔ ایم ٹیگ کے لیے گاڑی کے کاغذات، ڈرائیور کا لائسنس اور شناختی کارڈ لازمی ہوں گے۔
ابتدائی طور پر پابندی کا اطلاق لاہور اسلام آباد موٹروے پر ہو گا۔ مرحلہ وار پاکستان کی تمام موٹرویز پر ایم ٹیگ کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ اقدام سی پیک

منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق گاڑیوں کی کلئیرنس کے بعد ہی موٹروے پر داخلے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ ایم ٹیگ کی پابندی کی مدد سےدہشتگردی اور چوری شدہ گاڑیاں پکڑنے میں بھی مدد ملے گی

Comments

comments

جس گاڑی پر یہ نشان نہیں ہوگا وہ موٹروے پر نہیں جائے گی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top