Urdu

جمائمہ گولڈ سمتھ اپنے سابق شوہر عمران خان کے حق میں میدان میں آ گئیں ، ریحام خان کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے اس وقت ہر طرف ہیں اور مبینہ مسودے میں لگائے گئے الزامات کے پیش نظر وسیم اکرم ،زلفی بخاری ، انیلہ خواجہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں تاہم اب جمائمہ گولڈ سمتھ بھی میدان میں آ گئیں اور انہوں نے بڑااعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمائمہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے اور یقین ہے کہ ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہو سکتی اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی اور نجی زندگی میں دخل اندازی کا مقدمہ درج کرواﺅں گی ۔

Comments

comments

جمائمہ گولڈ سمتھ اپنے سابق شوہر عمران خان کے حق میں میدان میں آ گئیں ، ریحام خان کے خلاف بڑا اعلان کر دیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top