Urdu

جہاز کے گرنے سے پہلے کی ویڈیو فوٹیج آگئی دیکھیں جہاز میں کیا ہو رہا تھا

انسان کی زندگی کے بارے میں کچھ بھی نہین کہا جا سکتا ابھی اگر کوئی صحت مند ہے یا خوش باش ہے یا بیمار ہے یا کسی بھی حالت میں ہے اس کی زندگی کب ختم ہو جائے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی کوئی آدمی آپ کو گارنٹی دے سکتا ہے کہ اس کی زندگی کتنی ہے اور وہ کب تک جیتا رہے گا ۔ اگلے ساعت میں کیا ہونے والا ہے اس کا علم صرف اللہ کی ذات کو ہے اور باقی کسی کو بھی اس بارے میں علم نہیں ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو دکھاتےہیں جس میں کچھ افراد ایک جہاز کو کرایہ پر لیتے ہیں اور پھر اس میں سوار ہونے کے بعد اور آخری لمحات تک کی تصاویر ہے ۔


سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب طیارہ سکاٹس ڈیل ائیرپورٹ ایریزونا سے ٹیک آف کررہا ہے تو اس میں موجود چھ افراد بہت خوش ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے قہقہے لگارہے ہیں۔ اپنی سیٹوں پر بیٹھنے سے قبل وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر گروپ فوٹو بھی بنواتے ہیں لیکن چند منٹ بعد ہی طیارہ آگ کے شعلوں میں گھِر گیا اور پھر سیدھا زمین پر جاگرا۔ اس حادثے میں پائلٹ سمیت تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے چار افراد کے نام پائلٹ جیمز پیٹروزا، آنند پٹیل، ماریہ کوگن اور ہیلینا بتائے گئے ہیں جبکہ باقی دو کی شناخت تاحال معلوم نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 1970ءمیں بنایا گیا پائپر PA-24 تھا جس میں بنیادی طو رپر صرف چار افراد کی گنجائش ہوتی ہے۔ تحقیق کار اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں حادثے کی بنیادی وجہ گنجائش سے زیادہ مسافر تو نہیں۔

Comments

comments

جہاز کے گرنے سے پہلے کی ویڈیو فوٹیج آگئی دیکھیں جہاز میں کیا ہو رہا تھا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top