Urdu

جیب سے ہاتھ نکال کر سیدھے کھڑے ہو جاؤ نام ای سی ایل لسٹ میں بھی ڈال دیا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 2008سے 2017تک پی آئی اے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔معشیت دان فرخ سلیم نے خسارہ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔فرخ سلیم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 2013میں پی آئی اے کے 2لاکھ 87ہزارٹکٹس بانٹے گئے اور صرف ایک سال میں پانچ ارب روپے کا نقصان ہوا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مفت میں ٹکٹس کس کو دیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بعد میں دیکھیں گے ۔


سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں 2008سے 2017تک پی آئی اے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران معشیت دان فرخ سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ صرف ایک سال میںپی آئی اے نے کتنے ٹکٹس فری میں بانٹے اور کتنا نقصان ہوا۔


سابق مشیر برائے ہوا سول ہوا بازی شجاعت عظیم کو اس وقت جج نے ڈانٹا جب وہ جیب میں ہاتھ ڈال کر کھڑے تھے ۔ اس پر انہوں نے کہا کہ جیب سے ہاتھ نکال کر کھڑے ہوجائے ایک تو آپ کے دور میں ٹکٹ ریوڑیوں کی طرح بانٹے گئے ہیں میں آپ کا نام نیب کو دیتا ہوں اور اس کے ساتھ ان کا نام بھی ای سی ایل لسٹ میں ڈال دیا ۔

Comments

comments

جیب سے ہاتھ نکال کر سیدھے کھڑے ہو جاؤ نام ای سی ایل لسٹ میں بھی ڈال دیا ۔
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top