Urdu

خاتون 3 ارب روپے ایک ہفتے تک اپنے ہینڈ بیگ میں ڈال کر گھومتی رہی اور پتہ بھی نہ چلا، یہ رقم کیسے اور کہاں سے آئی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون ایک ہفتے تک تین ارب روپے اپنے ہینڈ بیگ میں ڈال کر گھومتی رہی اور اسے پتہ بھی نہ چلا کہ اس کے بیگ میں اتنی بڑی رقم موجود ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ سن کر آپ اس کی قسمت پر رشک کرنے لگیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈونا نامی اس خاتون نے ایک لاٹری ٹکٹ خریدا اور اپنے پرس میں رکھ لیا۔ ایک ہفتہ قبل اس کی اس ٹکٹ پر 2کروڑ 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً3ارب روپے) کی لاٹری نکل آئی لیکن اسے اس کے متعلق علم ہی نہیں تھا۔

اڑتالیس سالہ ڈونا کا کہنا تھا کہ ”میں اور میرا شوہر ہر ہفتے لاٹری کا ٹکٹ خریدتے تھے لیکن کبھی ہماری لاٹری نہیں نکلی۔ اس ہفتے بھی ٹکٹ خرید کر میں نے اپنے ہینڈ بیگ میں رکھ لیا۔ لاٹری نکلنے کے ایک ہفتہ بعد مجھے معلوم ہوا کہ اس ٹکٹ پر میرا کچھ انعام نکلا ہے۔ جب میں دکان پر گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر مجھے واپس بھیج دیا کہ ’ہم 500پاﺅنڈ سے بڑی رقم نہیں دے سکتے۔‘ انہوں نے مجھے لاٹری کمپنی کو فون کرنے کو کہا۔ جب میں نے فون کیا تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا کیونکہ میں اور ڈیوڈ ارب پتی بن چکے تھے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ جو ٹکٹ میں ہینڈ بیگ میں اٹھائے پھرتی ہوں اس پرہماری اتنی بڑی لاٹری نکل آئے گی۔“

Comments

comments

خاتون 3 ارب روپے ایک ہفتے تک اپنے ہینڈ بیگ میں ڈال کر گھومتی رہی اور پتہ بھی نہ چلا، یہ رقم کیسے اور کہاں سے آئی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top