Urdu

خبردار خواتین اس کا استعمال نہ کریں ورنہ ان کی آنکھوں کا بھی یہی حال ہو گا

عورت ذات ہو اور اسے سجنے سنورنے کا شوق نہ ہو یہ نہیں ہوسکتا ہر خاتون کی خواہش ہوتی  ہے وہ میک اپ کریں تا کہ ان کے دیکھنے میں کسی قسم کی کمی نہ ہو لیکن میک اپ کے  لئے استعمال ہونے والے اجزاء بعض اوقات انتہائی مضر اشیاء سے بنی ہوتی ہے اسی وجہ سے خواتین کو کہا جاتا  ہےکہ سونے سے پہلے اپنا میک اپ صاف کریں کیونکہ اس سے چہرے پر

انتہائی خطرناک اثرات ہوتے ہیں ۔ایسے ہی ایک خاتون کے ساتھ ہوا جو کہ رات کو میک اپ صاف نہیں کرتی تھی تو وہ اندھی ہونے سے بال بال بچ گئی ۔ آسٹریلوی شہر سڈنی کی اس

50سالہ خاتون کا نام تھریسا لنچ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ 25سال سے اس کی عادت تھی کہ وہ مسکارا صاف نہیں کرتی تھی، جس کی وجہ سے اس کی آنکھوں کے نہ صرف گرد سیاہ حلقے پڑ گئے بلکہ اندر پتلیوں کے نیچے کی جلد انتہائی سرخ ہو گئی اور اس میں ایسے سیاہ دھبے پڑ گئے کہ آدمی دیکھ کر ہی خوفزدہ ہو جائے۔ تھریسا کا کہنا تھا کہ مجھے آنکھوں میں درد کا

احساس ہونے لگا جس کے بعد میں ڈاکٹر کے پاس گئی تو وہ بھی حیران ہو گئی کیونکہ میرے پپوٹوں میں سیاہ ذرات جمع ہوگئے تھے اور اس سے پہلے کوئی ایسا کیس ان کے سامنے نہیں آیا تھا ڈاکٹر  نے اس کے آنکھوں کی ویڈیو بھی بنائی ۔ اور ساتھ میں کہا کہ دراصل یہ مسکارے کے ذرات ہے جو کہ آنکھوں میں رہ گئے تھے ان کو صاف کرنے میں انہیں 90 منٹ لگے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اب تو میں بالکل بھی مسکارا استعمال نہیں کر سکتی اور اگر کوئی اور استعمال کرتا ہے تو اسے بھی احتیاط کرنی چاہئے

Comments

comments

خبردار خواتین اس کا استعمال نہ کریں ورنہ ان کی آنکھوں کا بھی یہی حال ہو گا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top