Urdu

خواتین جتنی ہی لمبی ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے مردوں کو خوشخبری سنادی

خواتین عموماً مردوں سے زیادہ عمر پاتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے مردوں کو بھی خوشخبری سنا دی ہے اب ان کی عمر بھی خواتین کے جتنی ہوا کرے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیس بزنس سکول کے سائنسدانوں نے بتایا ہے

کہ 2032ءکے بعد سے مردوں او رخواتین کی عمر لگ بھگ برابر ہوا کرے گی اور اس کی وجہ مردوں کا تیزی سے سگریٹ نوشی ترک کرنا ہے۔ فی زمانہ مردوں کی عمر خواتین سے کم ہونے کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے

تاہم ایک حالیہ سروے میں برطانوی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مرد تیزی کے ساتھ سگریٹ چھوڑ رہے ہیں اور اس وقت برطانیہ میں صرف 16فیصد مرد سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر لیس مے ہیو کا کہنا تھا کہ ”دوسری جنگ عظیم کے بعد 80فیصد سے زائد مرد سگریٹ نوشی کرتے تھے۔ اس کے برعکس خواتین میں یہ شرح 40فیصد تھی۔ مردوں نے خواتین کی نسبت زیادہ تیزی سے یہ بری عادت ترک کی ہے جس کے باعث اب دونوں اصناف میں سگریٹ نوشوں کی شرح برابر، 16فیصد، ہو گئی ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کی رکن بیرونیس گرین گراس کا کہنا تھا کہ ”یہ کوئی فطرت کا قانون نہیں ہے کہ خواتین کی عمر مردوں سے زیادہ طویل ہو گی، یہ مردووخواتین کے اپنی ذات سے متعلق روئیے پر منحصر ہے کہ وہ کتنی عمر پاتے ہیں۔ جو اپنی صحت کا بہتر خیال رکھتے ہیں ان کی عمر طویل ہوتی ہے، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔مرد بھی خواتین کی طرح اپنی صحت کا خیال رکھ کر 96سال کی عمر پا سکتے ہیں۔“

Comments

comments

خواتین جتنی ہی لمبی ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے مردوں کو خوشخبری سنادی
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top