Urdu

خوش نصیبی کی لکیر کیا آپ کے ہاتھ پر بھی ہے

ماہرین نجوم اور دست شناسی کرنے والوں کے مطابق ہمارے ہاتھوں کی لکیروں میں کافی اسرارورموز پوشیدہ ہیں،ہمارے انگوٹھے کی نیچے ایک لکیر موجود ہوتی ہے جسے ماہر نجوم عمریا لائف لائن کانام دیتے ہیں مگر اس کے بالکل ساتھ ایک ایسی لائن ہوتی ہے جسے Guardian Angelلائن کہا جاتا ہے. یہ لکیر بہت ہی کم افراد کے ہاتھوں میں پائی جاتی ہے اور اس کی موجودگی انتہائی اچھی سمجھی جاتی ہے

اس لکیر کے حامل لوگ بہت خوش قسمت سمجھے جاتے ہیں حادثوں سے محفوظ رہتے ہیں .انہیں پیسے کی کمی نہیں ہوتی اوران کی زندگی مالی خوشحالی میں گزرتی ہے جب کہ اس کے ساتھ ان کی صحت قابل رشک ہوتی ہے اور موذی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں

قاہرہ: مصر میں خاتون ڈرائیور نے مسافر بس چلا کر ایک نئی روایت کا آغاز کردیا ہے، باہمت خاتون کے حوصلے کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے یہ بس صرف خواتین مسافروں کے لیے مخصوص کردی ہے۔

مصر میں ام عبداللہ نامی باحجاب خاتون نے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں ’ڈرائیور‘ کی ملازمت اختیار کرلی ہے، برقع میں ملبوس ام عبداللہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی واحد خاتون ڈرائیور ہیں، کمپنی نے خاتون ڈرائیور کی بس کو خواتین مسافر کے لیے مخصوص کردیا ہے جس کے باعث خواتین بلا خوف خطر سفر کرتی ہیں۔

ام عبداللہ کا خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ڈرائیونگ کا شوق تھا اور اسی شعبے کو بطور پیشہ اپنانے کا فیصلہ کیا، شروع میں لوگوں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ میری کمپنی، ساتھیوں اور اہل خانہ نے میرے فیصلے کو قبول کرلیا ہے، سب سے زیادہ مثبت ردعمل خواتین مسافروں نے دیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا بس زرا حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے شروع میں کافی دقت ہوئی لیکن جب خواتین مسافروں نے میری بس میں ہی سفر کرنے کی خواہش ظاہر کی تو ہمت اور بڑھ گئی، خواتین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے کمپنی نے میری بس کو خواتین مسافروں کے لیے مخصوص کردیا ہے۔

Comments

comments

خوش نصیبی کی لکیر کیا آپ کے ہاتھ پر بھی ہے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top