Urdu

دبئی میں افطاری کے سامان کی تقسیم ، اچانک وہاں کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم بھی موقع پر پہنچ گئے اور پھر۔۔۔ رمضان المبارک میں ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی سڑکوں اور چوراہوں پر افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد کو بغیر کسی پروٹوکول کے ایک ساتھی کے ہمراہ عام لوگوں کی طرح اپنی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی دوران ان کا سامنا سڑک کنارے روزے داروں میں افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں سے ہوجاتا ہے۔

ملک کے حکمران کو دیکھ کر رضاکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہ بھاگے بھاگے گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے شیخ محمد بن راشد کو بھی افطاری پیش کی۔

اس موقع پر شیخ محمد بن راشد نے مسکراہٹ کے ساتھ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

 احسان چیریٹی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو شیخ عبدالعزیز بن علی النوایمی، جنہیں ٹوئٹر پر ‘گرین شیخ’ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

Comments

comments

دبئی میں افطاری کے سامان کی تقسیم ، اچانک وہاں کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم بھی موقع پر پہنچ گئے اور پھر۔۔۔ رمضان المبارک میں ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top