Urdu

دبئی میں پاکستانی چور، رات کے اندھیرے میں چوری کر کے بھاگا تو کہاں جا گرا؟ دیکھ کر پولیس والوں کے لئے بھی ہنسی روکنا ناممکن ہوگیا

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) جرم کرنے والوں کو آخرت میں تو سزا ملے گی ہی لیکن بعض گناہگار اس دنیا میں ہی عبرت کا نمونہ بن جاتے ہیں۔ دبئی میں ایک ایسا ہی بدقسمت چور رات کے اندھیرے میں ایک دفتر سے چوری کر کے فرار ہورہا تھا کہ بھاگتا ہوا سیدھا ایک گٹر کے اندر جا گرا۔

گلف نیوز کے مطابق دفتر کے پاکستانی سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ وہ ایک راہداری میں چہل قدمی کررہا تھا کہ جب اس نے نقاب پوش شخص کو دیکھا جو ایک کمرے سے نکل رہا تھا۔ جب گارڈ نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ کھڑا ہوا۔ گارڈ بھی اس کے پیچھے بھاگا لیکن اسے پکڑ نہیں سکا کیونکہ گارڈ کے ہاتھ آنے سے پہلے ہی یہ گٹر میں جا چکا تھا۔

گٹر میں گرنے کے بعد اس کیلئے فرار کا کوئی راستہ نہیں تھا اور اس کے چہرے سے نقاب بھی اترچکا تھا۔ تب ہی پاکستانی گارڈ نے دیکھا کہ یہ تو اس کا ایک ہم وطن ہی تھا۔ اس نے جس کمپنی میں چوری کی اسی میں پہلے ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا۔ گارڈ اور اس کے ایک ساتھی نے اسے گٹر سے نکالا لیکن اسی دوران ملزم کے چار ساتھی وہاں پہنچ گئے اور اپنے ساتھی کو پھر سے فرار کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

بعدازاں پاکستانی گارڈ کی دی گئی معلومات کی بناء پر پولیس نے نائف کے علاقے سے چور کو گرفتار کرلیا۔ اس پر کمپنی کی چیک بکس چرانے، گارڈ پر تشدد کرنے اور چار ہزار درہم کا نقصان کرنے کے الزامات کے تحت عدالت میں کارروائی جاری ہے، جس کا فیصلہ 28جون کے روز متوقع ہے۔

Comments

comments

دبئی میں پاکستانی چور، رات کے اندھیرے میں چوری کر کے بھاگا تو کہاں جا گرا؟ دیکھ کر پولیس والوں کے لئے بھی ہنسی روکنا ناممکن ہوگیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top