Urdu

دورانِ پرواز بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کا موبائل فون کھول لیا،اُڑتے طیارے میں ہنگامہ،حیرت انگیز واقعہ

پرواز کے دوران طیارے میں سوار ایک خاتون کے غصے کے سامنے جہاز کا عملہ بے بس نظر آیا اور پرواز کو ہنگامی صورت حال میں انڈیا کے شہرچنائی میں اتارنا پڑا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا

جب دوحہ سے انڈونیشیا کے معروف شہر بالی جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں ایک ایرانی خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی بے وفائی کے شواہد دیکھے اور وہ خود کو نہ روک سکیں۔ایرانی خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بیٹے چھٹیاں منانے بالی جا رہے تھے۔ دوران پرواز خاتون نے

اپنے سوتے ہوئے شوہر کے فنگر پرنٹس سے ان کا فون کھول لیا اور انھیں اپنے شوہر کی بے وفائی کا علم ہو گیا اور اسی وقت جھگڑا شروع ہو گیا۔انھوں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے ہاتھا پائی کی اور طیارے پر سوار 284 مسافروں کی پریشانی کا باعث بنیں۔عملے نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن خاتون کو کسی طرح قابو نہیں کیا جا سکا۔

پائلٹ اور دوسرے عملے نے جب معاملے کو قابو سے باہر ہوتے دیکھا تو انھوں نے طیارے کو قریبی چینئی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ایئرویز نے اس خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بچے کو وہیں چینئی کے ایئرپورٹ پر اتار دیا اور پھر دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد وہ طیارہ بالی کے لیے روانہ ہوا۔چینئی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ ان ایرانی مسافروں کے پاس انڈیا کا ویزا نہیں تھا

اس لیے انھیں حراست میں رکھا گیا اور دہلی میں ایرانی سفارتخانے سے رجوع کرنے کے بعد انھیں کوالالمپور کی پرواز میں روانہ کر دیا گیا جہاں سے انھیں دوحہ واپس روانہ کر دیا جائے گا۔ایئرپورٹ کے اہلکار نے بتایاکہ اس فیملی کو جھگڑے فساد پر طیارے سے اتار دیا گیا لیکن ان کے خلاف کوئی ایف آر درج نہیں کی گئی۔ پھر انھیں باٹک ایئر کی پرواز نمبر 6019 سے کوالالمپور اور پھر دوحہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

اسلام آباد(قدرت روزنامہ27دسمبر2017)یہ تو آپ سب جانتے ہی ہوں گے کہ عمر گزرنے کے ساتھ ہماری شریانوں میں تناؤ آتا جاتا ہے اور اگریہ تناؤ بڑھتا رہے تو دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھنے لگتے ہیں.Heart and Circulatory Physiologyمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آپ گھر بیٹھے ہی اس بات کا پتا لگاسکتے ہیں کہ آ پ کادل کیسے کام کررہا ہے اور آپ کودل کی بیماری لاحق ہوئی ہے یا نہیں.

آپ کو چاہیے کہ زمین پر چِت بیٹھ جائیں اور اپنے ہاتھوں سے پاؤں کے انگوٹھے کو ہاتھ لگائیں،اگر آپ کا ہاتھ پاؤں کے انگوٹھے کو چھوئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل اور شریانیں بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں.

یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس اور جاپانی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے کی گئی تحقیق میں 20سے83سال کے درمیان 526لوگوں کا مطالعہ کیا گیا.تحقیق کاروں نے ان لوگوں کو دو گروہوں میں تقسیم کرتے ہوئے یہ دیکھا کہ کن لوگوں کی شریانوں میں لچک ہے اور کن لوگوں کی شریانوں میں کھچاؤ ہے. تحقیق کار کینٹا یاماموٹا کا کہنا ہے کہ کھلی شریانوں کی وجہ سے خون بآسانی گردش کرپاتا ہے اور اگر شریانیں تنگ ہوں گی تو خون صحیح طرح گردش نہیں کرپائے گا.اس کا کہنا تھا کہ اگر شریانیں تنگ ہوں اور آپ کو کھچاؤ محسوس ہوتو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو ہارٹ اٹیک ہوگا لیکن دل کی بیماری لاحق ہونے کو رد نہیں کیا جاسکتا.

اس کا کہنا ہے کہ عمر ڈھلنے کے ساتھ شریانوں میں تناؤ آجاتا ہے لہذا ضروری ہے کہ احتیاط برتی جائے.اگر شریانوں میں تناؤ کم ہوگا تو دل کی بیماری کے امکانات بھی کم ہوں گے اور آپ ایک صحت مندزندگی گزار سکیں گے

Comments

comments

دورانِ پرواز بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کا موبائل فون کھول لیا،اُڑتے طیارے میں ہنگامہ،حیرت انگیز واقعہ
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top