Urdu

دوغلے لوگوں کو جاننے کی کچھ نشانیاں

ہم کسی کےبارے میں یقین کے طور پر نہیں کہ سکتے ہیں کہ مطلبی ہے یا مخلص لیکن کچھ ایسی نشانیاں ضرور ہوتی ہے جو کہ ان لوگوں میں پائی جاتی ہے اور آسانی سے ان کو پہچانا جا سکتا ہے کہ کون آپ کے ساتھ مخلص اور کون صرف مفاد کے لئے ہے

ضرورت کے وقت اچھا بننا

ایسے لوگوں کی بڑی نشانی کے ضرورت کے وقت یہ لوگ انتہائی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور گدھے کو باپ کہنے سے بھی نہیں ہچکچاتے

ہمیشہ برائیاں کرنا

ایسا لوگوں میں ایکخامی ہوتی ہے اور وہ یہ کہ اپنے اردگرد لوگوں کی ہر وقت برائی بیان کرتے رہتے ہیں اور اس میں حد درجہ تک جھوٹ بھی بولتے ہیں ۔ جب کہ سیدھا بندہ ان چیزوں میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتا اور اپنے کام سے کام رکھتا ہے

وعدہ خلافی کرنا

ایسے لوگوں میں اخلاقی جرات کی کمی ہوتی ہے ، وعدہ کر کے مکر جانا یا پیچھے ہٹ جانا ان میں عام پایا جاتا ہے ۔جب کہ ایک سیدھا بندہ اپنے الفاظ کی قدر کرتا ہے اور اس کو پورا بھی کرتا ہے

غیبت کرنا

جو لوگ تربیت یافتہ اور سدھرے ہوئے ہوتے ہیں ان کے دل میں جو بات ہوتی ہے وہی ان کی زبان پر ہوتی ہے لیکن جھوٹے لوگ سامنے خوشامدی اور پیٹھ پیچھے غیبت کرتے ہیں

خود نمائی

ایسے لوگوں میں خود نمائی کی بیماری ہوتی ہےاور اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور یہ سب اس لئے کیا جاتا ہے تا کہ لوگوں کی توجہ اور ہمدردی کو اپنی طرف پھیر سکے اس کے لئے جھوٹ بولنے سے بھی دریغ نہیں کرتے

 

Comments

comments

دوغلے لوگوں کو جاننے کی کچھ نشانیاں
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top