Urdu

دولہا میں ایسی خامی پکڑی گئی کہ بالغ دلہن کو اس کیساتھ رخصت کرنے سے ہی انکارکردیاگیا، بارات خالی ہاتھ واپس

دولہا میں ایسی خامی پکڑی گئی کہ بالغ دلہن کو اس کیساتھ رخصت کرنے سے ہی انکارکردیاگیا، بارات خالی ہاتھ واپس
پنڈی بھٹیاں (ویب ڈیسک) بارات دلہن لئے بغیر واپس گھر واپس چلی گئی کیونکہ دولہا کم عمر تھا اور لڑکی والوں نے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاﺅں مرزا بکسیکا کے رہائشی سکندر علی کی دو بیٹیوں کی بارات گھر آئی تو اسی دوران دولہا اللہ دتہ کی عمر کم ہونے کی وجہ سے رشتے داروں میں بحث شروع ہو گئی اور لڑکی کے رشتے داروں نے اللہ دتہ کی عمر پر اعتراض کیا کہ ابھی اللہ دتہ بالغ نہیں اور بچی کے رشتے داروں نے بچی کا نکاح اور رخصتی کرنے سے انکار کر دیا، جس پر بارات دلہن لیے بغیر واپس آگئی جبکہ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اللہ دتہ اور مہوش کے درمیان نکاح نہیں ہوا۔

طائف کے سفر کے دوران میں

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب نبی ﷺ طائف میں تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا:
ہم ان شاء اللہ کل یہاں سے چلیں گے۔
صحابہ کرام میں سے بعض نے کہہ دیا:
ُُ”جب تک ہم طائف کو فتح نہ کر لیں،اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے۔“
نبی ﷺ نے فرمایا:
”اچھا پھر تم لوگ کل جنگ کرلینا۔“
اگلی صبح صحابہ کرام کو سخت لڑائی لڑنی پڑی،جس میں بہت سے صحابہ زخمی ہوگئے۔اس کے بعد پھر آپ ﷺ نے فرمایا:
”ان شاء اللہ ہم کل واپس چلیں گے۔“
اس مرتبہ صحابہ کرام خاموش رہے۔(کیونکہ ایک دن پہلے ہی انہوں نے مقابلے کا کہہ کر بہت نقصان اُٹھایا تھا۔)
صحابہ کرام کی اس خاموشی پر نبی ﷺ مسکرادیے۔

Comments

comments

دولہا میں ایسی خامی پکڑی گئی کہ بالغ دلہن کو اس کیساتھ رخصت کرنے سے ہی انکارکردیاگیا، بارات خالی ہاتھ واپس
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top