Urdu

دو سہیلیوں کی ایک لڑکے سے شادی کا معاملہ اصل میں کیا تھا نیا انکشاف

گزشتہ مہینہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ایک خبر کا بہت چرچا تھا جس میں محبت کی شادی کرنے والی لڑکی نے اپنے شوہر کے لئے ایک اور لڑکی بھی تلاش کر ڈالی اور اس کی شادی بھی کرادی ۔ اس کو محبت کہا جائے یا کچھ اور لیکن اس کو شہرت خوب ملی ۔ اس جوڑے کو ٹی وی اور مارننگ شوز میں بھی بلایا لیا گیا اور ان کی خوب آو بھگت کی لیکن ابھی خبر آئی ہے کہ اس کے پیچھے ایک بہت بڑا ڈرامہ ہوا جس کی وجہ سے 6 افراد شوہر سمیت گرفتار بھی ہوئے


پروگرام کے دوران انیس سالہ فراز کی پہلی بیوی علینہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی اس کی کزن علشبہ سے کروانے کی وجہ بتائی،علینہ نے اس موقع پر کہا کہ اس کی دوست علشبہ کی والدہ بچپن میں ہی فوت گئی تھی اور علشبہ کے والدنے دوسری شادی رچا لی تھی مگر علشبہ کو سوتیلی ماں سے کبھی ماں والا پیار نہیں ملا، پروگرام کے دوران علینہ نے بتایا کہ علشبہ جب بھی تنہائی کا شکار ہوتی تو وہ ہمیشہ اپنا غم غلط کرنے کے لیے میرے پاس آ جاتی اور میں نے اسے ہمیشہ اپنی بہن کی طرح ہی سمجھا اور ہمیشہ اس کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار رہتی۔ علینہ نے پروگرام کے دوران کہا کہ میں نے فراز کی علشبہ سے شادی کروا دی جس پر میرے والدین مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے بات چیت کرنا بھی چھوڑ دیا ہے علینہ نے کہا کہ میں کیونکہ علشبہ سے بہت پیار کرتی ہوں اور اسی وجہ سے میں نے اس کی فراز سے شادی بھی کرائی تاکہ ہم دونوں اکٹھی رہ سکیں میں اس سے علیحدہ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی


لیکن اب اصل خبر سامنے آئی ہے جس میں علینہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے سے شادی شدہ تھی اور فراز نے مجھے اغوا کرنے کے بعد مجھ سے زبردستی شادی کی ۔ حالانکہ دوسری کی منکوحہ ہونے کی حیثییت سے میری شادی ہو ہی نہیں سکتی تھی ۔ اس درخواست پر پولیس نے مدعیہ کے شوہر سمیت مزید 6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر لی ہے ۔

Comments

comments

دو سہیلیوں کی ایک لڑکے سے شادی کا معاملہ اصل میں کیا تھا نیا انکشاف
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top