Urdu

”راموس نے اسلام کیساتھ اعلان جنگ کیا ہے اور۔۔۔“ چیمپینز لیگ کے فائنل میں راموس نے مسلمان فٹ بالر محمد صلاح کو کیسے زخمی کیا؟ ویڈیو سامنے آتے ہی پوری دنیا کے مسلمان آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے

کیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے چیمپینز لیگ کا فائنل اس مرتبہ کچھ خاص تھا اور اس کی وجہ صرف اور صرف مسلمان فٹ بالر محمد صلاح تھے۔

لیورپول سٹار اور مصر کے قومی فٹ بالر محمد صلاح کیلئے چیمپینز لیگ کا رواں سیزن انتہائی شاندار رہا اور انہوں نے گولڈن بوٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ وہ فائنل میچ میں ناصرف لیورپول کے مداحوں کی امیدوں کا سہارا تھے بلکہ پوری دنیا میں فٹ بال کو پسند کرنے والے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز بھی تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو اور سرجیو راموس کی موجودگی میں ریال میڈرڈ کے خلاف میچ جیتنا کوئی آسان کام نہ تھا اور بالخصوص ایسے وقت میں جب سرجیو راموس نے کچھ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہو جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے محمد صلاح کو بری طرح زخمی کر دیا۔

ابتدائی طور پر تو یہ حادثہ اتفاقیہ محسوس ہو رہا تھا مگر جب ری پلے میں دیکھا گیا تو ایسا محسوس ہوا جیسے راموس نے دانستہ طور پر محمد صلاح کو زخمی کیا ہے اور گرتے ہوئے ان کے بازو کو کچھ ایسے طریقے سے پکڑے رکھا کہ کندھے میں بری طرح انجری ہو گئی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا جبکہ ورلڈکپ میں ان کی شمولیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کی فتح ہوئی اور محمد صلاح کی ساتھ لیورپول کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا اور جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور راموس کی اس حرکت پر برہمی کا اظہار کرنے لگے۔

ایم کے نام صارف نے لکھا ”یہاں ایمانداری سے بات کرتے ہیں، راموس نے اسلام کیساتھ جنگ کا اعلان کیا ہے“

حراءنے لکھا ”مجھے نہیں معلوم کہ یہ راموس کون ہے مگر میں صرف اتنا جانتی ہے کہ راموس بہت ہی برا ہے“

احمد نے لکھا ”راموس مصر میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مجھے مصر سے پیار ہے“

ایک صارف نے راموس کو کتے سے تشبیہ دیدی

شعیب نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھائے غصیلے کارٹونز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اگر محمد صلاح ورلڈکپ نہ کھیل سکے تو مصری راموس کی تلاش میں ایسے نکلیں گے“

اولووا نے رونالڈو کی کن اکھیوں سے صلاح کی جانب دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا ”رونالڈو کی آنکھیں جب اسے معلوم ہے کہ سرجیو کو صلاح کیخلاف کس منصوبے پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے“

بارکا یونیورسل نے راموس کی میدان میں اداکاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”خواتین و حضرات یہ ہیں سرجیو راموس۔۔۔ کیا کپتان ہے“

ڈیوڈ میڈوک نے لکھا ”ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ سرجیو راموس نے جو کیا وہ بہت ہی ذلت آمیز تھا۔ اس نے محمد صلاح کیلئے میچ بھی ختم کر دیا جبکہ بے حیائی سے بھرپور خوفناک فاﺅل کے ذریعے ممکنہ طور پر ورلڈکپ میں شمولیت بھی خطرے میں ڈال دی۔ میرا یقین کریں، راموس کو پتہ تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے، بازو سے پکڑ کر اس طرح نیچے گرانا اور پھر بازو کو پکڑے رکھنا۔۔۔“

Comments

comments

”راموس نے اسلام کیساتھ اعلان جنگ کیا ہے اور۔۔۔“ چیمپینز لیگ کے فائنل میں راموس نے مسلمان فٹ بالر محمد صلاح کو کیسے زخمی کیا؟ ویڈیو سامنے آتے ہی پوری دنیا کے مسلمان آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top