Urdu

’رمضان میں مسلمانوں کا روزہ رکھنا ہم سب کے لئے خطرناک ہے کیونکہ۔۔۔‘ یورپی خاتون وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

’رمضان میں مسلمانوں کا روزہ رکھنا ہم سب کے لئے خطرناک ہے کیونکہ۔۔۔‘ یورپی خاتون وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں اسلام مخالف باتیں پہلے بھی سننے کو ملتی تھیں مگر اب تو ان کا تعصب نئی حدوں کو چھونے لگا ہے۔ ڈنمارک کی اس خاتون وزیر کا بیان دیکھ لیجئے جس نے روزہ رکھنے والے مسلمانوں کو معاشرے کے لئے خطرہ قرار دے دیا ہے اور ان سے مطالبہ کیاہے کہ اگر انہوں نے روزہ رکھنا ہی ہے تو پھر باہر مت نکلیں، گھر پرہی رہیں۔

اخبار ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کے مطابق لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاستدان انگر سٹاجبرگ اپنے شدت پسندانہ خیالات کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ عقل سے پیدل اس وزیر کا کہنا تھا کہ ”میں اس بات پر حیران ہوں کہ ایک ایسا مذہب جو 1400 سال قدیم روایت پر عمل کرنے کا حکم دیتا ہے ڈنمارک جیسے معاشرے کی 2018ءکی لیبر مارکیٹ کے ساتھ کیسے مطابقت رکھتا ہے۔ مجھے اس بات کا خدشہ ہے کہ روزہ رکھنا کسی بھی شخص کی سلامتی اور پیداواری صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔ مثال کے طور پر بس ڈرائیوروں کو دیکھئے۔ اگر وہ سارا دن بغیر کچھ کھائے پیئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں تو اس کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے؟ یہ بات ہم سب کے لئے خطرناک ہے۔“

یہ خاتون وزیر اس سے پہلے بھی پناہ گزینوں اور خصوصاً مسلمانوں کے بارے میں متنازع بیانات جاری کرتی رہتی ہیں۔ خصوصاً مسلمان پناہ گزینوں کی اپنے ملک آمد کے وہ سخت خلاف رہی ہیں اور ایک وقت پر انہوں نے کچھ عرب ممالک کے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کروائے جن میں پناہ گزینوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ڈنمارک کا رخ نہ کریں۔

Comments

comments

’رمضان میں مسلمانوں کا روزہ رکھنا ہم سب کے لئے خطرناک ہے کیونکہ۔۔۔‘ یورپی خاتون وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top