Urdu

رواں سال انٹرنیٹ پر کون سی سیلفیوں کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟ 10 سیلفیوں کی فہرست جاری ہو گئی، پہلی پوزیشن پر آنے والی سیلفی دیکھ کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

سال 2017ءکا اختتام قریب آتے ہی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں کی تفصیلات بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں اور لوگ بھی اس میں بہت دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز کیا کچھ رہا۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی معروف شخصیات، گانوں اور کی ورڈز کے بعد اب سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 5 سیلفیز کی فہرست بھی جاری ہو گئی ہے۔ یہ فہرست ’میٹرو یو کے‘ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق رواں سال امریکہ میں سب سے زیادہ ان سیلفیوں کو سرچ کیا گیا۔

1۔ دنیا کا سب سے خوش بندر

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اس فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرنے والی سیلفی ایک بندر کی ہے جس کی مسکراتی تصویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ انڈونیشیا کے اس بندر کی سیلفی منظرعام پر آئی تو امریکہ میں ”پرسن آف دی ائیر“ کے حوالے سے کاپی رائٹ کا مقدمہ بھی چل پڑا جو جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے

والی تنظیم کی جانب سے چلایا گیا۔

یہ تصویر 2011ءمیں منظرعام پر آئی جب انڈونیشیا کے ایک بندر نے برطانوی فوٹوگرافر کا کیمرہ پکڑا اور لینز اپنی جانب کر کے بٹن دبا دیا، اس کیساتھ ہی بندر کی مسکراہٹ نے سونے پر سہاگے کا کام کیا اور یہ سیلفی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیلفی بن گئی۔

2۔الشارپٹن

فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والی سیلفی سیاسی ٹاک شو کے میزبان، انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور سابق امریکی صدر براک اوباما کے ایڈوائزر ’الشارپٹن کی رہی جسے رواں سال کی سب سے عجیب سیلفی بھی کہا گیا۔

3۔نیا جیکس کی سیلفی

تیسری پوزیشن ڈبلیو ڈبلیو ای کی مشہور ریسلر ’نیا جیکسن‘ کی سیلفی نے حاصل کی۔ انہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سوئمنگ کے کپڑوں میں سیلفی شیئر کرنا میرے لئے بہت ہی مشکل ہے۔

میں ان میں سے نہیں ہوں جو اپنے جسم کی بہت زیادہ نمائش کرتے ہیں اور اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں ایک موٹی خاتون ہوں۔ ریسل مینیا کے زبردست ہفتے کے بعد مجھے بہت سی نوجوان خواتین اور مردوں سے بات کرنے کا موقع ملا۔

4۔سورج گرہن

چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی سیلفی حقیقت میں سیلفی نہیں ہے بلکہ سورج گرہن کی تصویر ہے اور یہ تصاویر اتارنے کے پیچھے صرف یہ جاننا مقصود تھا کہ کیا کیمرے کی آنکھ کے ذریعے سورج گرہن دیکھنا محفوظ ہے یا نہیں۔ ماہرین نے رائے دیتے ہوئے اسے محفوظ قرار دیا تھا،

یعنی کیمرے کا سیلفی موڈ آن کریں اور پھر کیمرے کے ذریعے کوئی چشمہ وغیرہ پہنے بغیر سورج گرہن دیکھنا محفوظ ہے۔ بس اسی دوران اس کی بہت سے تصاویر بھی بن گئیں اور بعد ازاں یہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی تصاویر میں بھی شامل ہو گئی۔

5۔کائیا گربر کی سیلفی

اس فہرست میں پانچواں نمبر حاصل کرنے والی سیلفی مشہور ماڈل سنڈی کراوفورڈ کی 15 سالہ بیٹی کائیا گربر کی ہے۔ انہوں نے یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ”یونیفارم“ اور لوگوں یہ بھی سمجھنے سے قاصر تھے کہ آخر اس پر کیا کمنٹ کریں

کیونکہ وہ صرف 15 سال کی تھیں۔ بہت سے لوگوں نے یہی کہا کہ وہ اس طرح کی تصاویر لینے کیلئے ابھی بہت کم عمر ہیں، جبکہ بہت سے دوسرے لوگوں نے انہیں اتنی زیادہ خوداعتمادی پر مبارکباد بھی دی۔

Comments

comments

رواں سال انٹرنیٹ پر کون سی سیلفیوں کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟ 10 سیلفیوں کی فہرست جاری ہو گئی، پہلی پوزیشن پر آنے والی سیلفی دیکھ کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top