Urdu

روزانہ ایک کیلا کھائے اور خود کو صحت مند بنائے

کیلا ان پھلوں میں سے ہے جو کہ پاکستان میں بکثرت پایا جاتا ہے اور اس کی مدت بنسبت دوسرے پھلوں کی کم ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ 3 مہینے تک تازہ کیلا دستیاب ہوتا ہے اس کے بعد جتنا کیلا مارکیٹ میں ہوتا ہے اس کو دراصل سٹور کیا جاتا ہے ۔ لیکن فائدہ دینے میں دونوں ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ کیلا جیسے ذائقہ میں بہترین ہوتا ہے ایسے ہی اس کے اندر پوٹاشیم بھر پور مقدار میں ہوتا ہے ۔ جو کہ اچھی ہڈیوں کی ساخت کے ساتھ دل کے لئے بھی بہت اچھی چیز ہے ۔


ماہرین کے مطابق جیسے سیب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دل کی بیماریوں میں بے حد مفید ہے ایسے ہی کیلا بھی دل کی بند شریانوں کو کھولنے اور اس کو تقویت دینے میں ممد ہوتا ہے ۔ دراصل اس میں موجود پوٹاشیم ان سیلز کو طاقت دیتا ہے جس کی وجہ سے شریانوں میں لچک پیدا ہوتی ہے ۔ سائنس دانوں نے اس کے لئے چوہوں پر تجربہ کیا اور کچھ کو ایسی خوراک دی جس میں پوٹاشیم زیادہ تھی اور کچھ کو تھوڑی مقدار میں پوٹاشیم دیا گیا ۔ کچھ عرصہ بعد دیکھا گیا کہ جن چوہوں کو اچھی خوراک ملی تھی ان میں سیلز زیادہ

ایکٹیو تھے اور جن کو تھوڑی مقدار میں پوٹاشیم دی گئی تھی ان میں ایسی کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی ۔ اس سے ڈاکٹروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پوٹاشیم سے بھرے ہوئے پھل دل کی بیماریوں میں نہایت مفید ہے ۔

Comments

comments

روزانہ ایک کیلا کھائے اور خود کو صحت مند بنائے
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top